وزیراعلیٰ مریم نواز کا آبی گزر گاہوں سے تجاوزات، آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ،جامع پلان طلب
فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے،مریم نواز


لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دریاؤں اور آبی گزرگاہوں پر موجود تجاوزات اور آبادیوں کو ختم کرنے کے حوالے سے جامع اور تفصیلی پلان طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں طویل اجلاس ہوا جس میں اربن یونٹ، بورڈ آف ریونیو اور دیگر اہم ڈیپارٹمنٹس کو بحالی پیکیج کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے متاثرین کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بحالی پیکیج میں امدادی رقوم کو بڑھایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری مدد ممکن ہو سکے، انہوں نے سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کیلئے ایک خصوصی بحالی پروگرام ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں سروے کے لیے شفاف ترین طریقہ کار وضح کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ ڈیجیٹل رکارڈنگ بھی ہوگی جس کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی گئی ہے،جبکہ اجلاس میں سیلاب متاثرہ کاشتکاروں کے لئے بھی بحالی پروگرام وضح کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ وہ سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے پیکیج کا خود اعلان کریں گی، گھر تباہ ہونے کی وجہ سے فوری طور پر واپس نہ جانے والے خاندانوں کیلئے ہر ضلع میں عارضی مارکی لگائی جائے گی تاکہ وہ سردی کی آمد سے قبل کسی محفوظ جگہ منتقل ہو سکیں، ان مارکیز میں مرد و خواتین کیلئے الگ الگ جگہیں مختص کی جائیں گی اور وہاں صاف پانی، کھانا اور دیگر ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی کیلئے "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام شامل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ متاثرین کی زندگیوں میں جلد بہتری لائی جا سکے، سیلاب متاثرین کے گھروں کی بحالی تک وہ چین سے نہیں بیٹھیں گی اور ان کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
علاوہ ازاں دوران اجلاس مریم نواز شریف نے آبی گزرگاہوں سے تجاوزات اور آبادیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ دریاؤں اور ندی نالوں کی آبی گزرگاہوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے گا تاکہ آئندہ کے سیلابوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ فلڈ اور دیگر آفات سے بچاؤ کیلئے ایک ماسٹر پلان کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہر سال سیلاب کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے، طویل المدتی اور قلیل المدتی پائیدار پالیسیوں کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بچا جا سکے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ لوگوں کے گھر اجڑ گئے، ہم سکون سے کیسے بیٹھ سکتے ہیں؟ سیلاب متاثرین کی بہت ساری توقعات مجھ سے وابستہ ہیں، ان توقعات پر پورا اترنا میرا اعزاز اور ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کیلئے متعدد اقدامات کئے جائیں گے تاکہ متاثرہ افراد کی زندگیوں میں جلد بہتری آئے۔

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 4 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago



