Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب، سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور متوقع

سپریم کورٹ میں انتظامی اُمور پر مشاورت کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دن ایک بجے منعقد ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 5th 2025, 6:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب، سپریم کورٹ رولز 2025 پر غور متوقع

سپریم کورٹ میں انتظامی اُمور پر مشاورت کے لیے فل کورٹ اجلاس 8 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دن ایک بجے منعقد ہوگا، جس کا ایجنڈا صرف ایک نکته پر مشتمل ہے: سپریم کورٹ رولز 2025 میں ممکنہ ترامیم کا جائزہ۔

ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے عدالتی انتظامیہ کو تحریری تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن میں عدالتی فیسوں میں حالیہ اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

اب تک کسی جج کی جانب سے رولز میں ترامیم کے لیے باضابطہ تجویز جمع نہیں کرائی گئی، تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان قواعد کو ابتدائی طور پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا، جہاں یہ کثرتِ رائے سے منظور ہو گئے۔

تاہم، بعض ججز کی رائے تھی کہ ایسے اہم ضوابط کی منظوری فل کورٹ اجلاس میں ہونی چاہیے، جس کے بعد یہ اجلاس طلب کیا گیا۔

Advertisement