Advertisement

تھائی لینڈ: انوتن چرن وراکل نئے وزیراعظم منتخب، شینا وتری عدالتی حکم پر برطرف

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، انوتن نے 492 رکنی ایوان زیریں میں 311 ووٹ حاصل کیے اور واضح اکثریت کے ساتھ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Sep 5th 2025, 6:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تھائی لینڈ: انوتن چرن وراکل نئے وزیراعظم منتخب، شینا وتری عدالتی حکم پر برطرف

 

تھائی لینڈ کی پارلیمان نے اپوزیشن جماعت سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ انوتن چرن وراکل کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ وہ گزشتہ دو سالوں میں تھائی لینڈ کے تیسرے وزیراعظم ہیں، جنہیں پارلیمان نے سابق وزیراعظم کی معطلی کے بعد منتخب کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، انوتن نے 492 رکنی ایوان زیریں میں 311 ووٹ حاصل کیے اور واضح اکثریت کے ساتھ وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر فائز ہوئے۔

انوتن کی یہ تقرری اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے سابق وزیراعظم پائی تونگ تران شینا وتری کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ ان کی معزولی کا سبب کمبوڈیا کے سابق رہنما ہن سین کے ساتھ ایک لیک آڈیو کال بنی، جسے عدالت نے "غیر اخلاقی رویہ" قرار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، عدالت نے شینا وتری کے طرزِ عمل کو آئینی حدود سے متصادم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ 2008 کے بعد شینا وتری پانچویں تھائی وزیراعظم ہیں جنہیں عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں منصب سے ہٹایا گیا ہے۔

Advertisement