خط میں جسٹس منصور نے کہا کہ "بطور سینئر جج، ادارے کی ذمہ داری کے تحت آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد بار خطوط ارسال کیے، لیکن تاحال کسی کا جواب موصول نہیں ہوا


سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو سات صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے چھ اہم عدالتی امور پر وضاحت طلب کی ہے۔
خط میں جسٹس منصور نے کہا کہ "بطور سینئر جج، ادارے کی ذمہ داری کے تحت آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں۔ اس سے قبل بھی متعدد بار خطوط ارسال کیے، لیکن تاحال کسی کا جواب موصول نہیں ہوا۔"
خط میں انہوں نے خاص طور پر یہ سوال اٹھایا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ کیوں نہیں تشکیل دیا گیا؟
جسٹس منصور علی شاہ کے دیگر سوالات میں درج ذیل امور شامل ہیں:
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟
سپریم کورٹ رولز کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے کیوں دی گئی؟
اختلافی نوٹ جاری کرنے کے لیے انفرادی مشاورت کی پالیسی کیوں اپنائی جا رہی ہے؟
ججز کی رخصت سے متعلق جنرل آرڈر جاری کرنے کی بنیاد کیا ہے؟
ججز کو "کنٹرولڈ فورس" کے طور پر رکھنے کی حکمت عملی کیا ہے؟
فل کورٹ اجلاس کے انعقاد سے متعلق شفاف پالیسی کیوں نہیں اپنائی گئی؟
جسٹس منصور علی شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ نئے عدالتی سال کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ان سوالات کے جوابات سامنے لائے جائیں گے۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 15 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 6 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 10 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 17 گھنٹے قبل


