روس کا یوکرین کی سرکاری عمارت پرڈرونز اور میزائل سے حملہ، 3 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
روس شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ دہشت گردی ہے اور دنیا کو اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے،زیلنسکی


کیف: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں پہلی بار مرکزی سرکاری عمارت کو ڈرونز اور میزائل سے نشانہ سے بنایا ، جس کے نتیجے میں عمارت کی چھت اور بالائی منزلوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
روسی حملے میں ایک شیر خوار بچے سمیت تین افرادجاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس نے ایک ہی رات میں 805 ڈرون اور 13 میزائل داغے، جن میں سے 751 ڈرون اور چار میزائلوں کو ان کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔
حکام کے مطابق کیف کے مختلف اضلاع میں رہائشی عمارتوں پر بھی ڈرون ملبہ گرا جس سے کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں جزوی طور پر منہدم ہو گئیں۔
یوکرینی حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیر خوار بچہ، ایک نوجوان خاتون اور ایک بزرگ خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں ایک حاملہ خاتون بھی ہے۔
یوکرین کی وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے کہا کہ ہم عمارتیں دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں لیکن ضائع ہونے والی زندگیاں واپس نہیں آئیں گی۔ دشمن روز ہمارے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے بھی روسی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مدد کی اپیل کی،انہوں نے کہا کہ روس شہری آبادی کو دانستہ نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ دہشت گردی ہے اور دنیا کو اسے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید 131 ارکان اردن ڈی پورٹ
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
- 3 گھنٹے قبل

اسرائیل نسل کُشی کے ارادے سے پوری قوم کو مٹانے کی کوشش کر رہا ہے، گریٹا تھنبرگ کا رہائی کے بعد بیان
- 6 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج
- 4 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں بھی ڈینگی بے قابو،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 32کیسز رپورٹ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 15 منٹ قبل

پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب میں پاکستانیوں کیلئے نوکریوں کے بے شمارمواقع
- 36 منٹ قبل

ضلع شکارپورکے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا،جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

معرکہ حق میں چینی ہتھیار اور ٹیکنالوجی نےشاندار کارکردگی دکھائی ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی نے26-2025کے سیزن کے لیے میچ آفیشلز کے نئے پینل کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل