صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا
صدر مملکت کی جانب سے انہیں یہ اعزاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانے میں غیر معمولی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی بحریہ کے کمانڈر کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے نیول کمانڈر کو اعزاز دینے کی تقریب ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، صدر نے کمانڈر حميد محمد عبد اللہ الرميثي سے ملاقات بھی کی۔
صدر مملکت کی جانب سے انہیں یہ اعزاز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانے میں غیر معمولی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
یو اے ای کی بحری افواج کے کمانڈر پاکستان کے بہت ہی قریبی دوست ہیں اور انہوں نے دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان پیشہ وارانہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو وسعت دینے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
.jpg)
صدر مملکت نے متحدہ عرب امارات بحریہ کی امن ڈائیلاگ 25 اور مشق امن 25 میں شمولیت کو سراہا اور کہا پاک بحریہ مستقبل میں بھی متحدہ عرب امارات نیوی کی افرادی قوت کی ضروریات پوری کرنے کو تیار ہے۔
خصوصی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، سفارتکاروں اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران کے علاوہ دیگر اعلیٰ عسکری و سرکاری حکام نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کی بحری افواج کے کمانڈر میجر جنرل حمد عبداللہ پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کے فار غ التحصیل ہیں۔
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 19 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 19 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 5 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 6 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 منٹ قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- ایک دن قبل




