ذرائع محکمہ انہار کے مطابق، شیر شاہ بند کے آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور بند پر موجود افراد کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے


ملتان: دریائے چناب میں طغیانی کی شدت کے پیش نظر محکمہ انہار نے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ممکنہ تباہی کو روکا جا سکے۔
ذرائع محکمہ انہار کے مطابق، شیر شاہ بند کے آس پاس کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور بند پر موجود افراد کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں کے انخلا کے لیے مساجد اور لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے چناب کے بیٹ (درمیانی نشیبی علاقے) پہلے ہی پانی سے لبریز ہو چکے ہیں، اور مزید پانی کے گزرنے کی گنجائش باقی نہیں رہی، جس کے باعث بریچنگ (شگاف ڈالنے) کا یہ اقدام ناگزیر ہو گیا۔
محکمہ انہار کے مطابق، تریموں بیراج سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا بڑا سیلابی ریلا آئندہ دو روز میں ملتان کی حدود میں داخل ہو جائے گا، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
ادھر ڈی جی پی ڈی ایم اے (پنجاب) عرفان کاٹھیا نے کہا ہے کہ بریچنگ کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کی سفارش پر کیا جاتا ہے تاکہ پانی کو کنٹرول طریقے سے مخصوص علاقوں کی طرف موڑا جا سکے اور بڑے پیمانے پر نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مختلف شہروں — خصوصاً ملتان، لاہور اور فیصل آباد — میں طوفانی بارشوں کے باعث ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ گجرات میں شہری علاقوں کو اربن فلڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے بروقت انخلا کو یقینی بنائیں۔

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 9 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 6 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
- 6 گھنٹے قبل

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 10 گھنٹے قبل

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 8 گھنٹے قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 7 گھنٹے قبل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 6 گھنٹے قبل