ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
جنوری 2024 میں نیویارک کی ایک فیڈرل جیوری نے ٹرمپ کو ہتک عزت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 83.3 ملین ڈالر جرمانے کا حکم دیا تھا ۔

.webp&w=3840&q=75)
نیویارک: امریکی اپیل کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مصنفہ ای۔ جین کیرول کی جانب سے دائر ہتک عزت کے مقدمے میں عائد کیے گئے 83.3 ملین ڈالر (8 کروڑ 33 لاکھ) جرمانے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل مسترد کر دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، عدالت نے اس فیصلے کو "غیر معمولی اور سنگین حالات" کے تناظر میں مکمل طور پر درست اور مناسب قرار دیا ہے۔
کیس کا پس منظر
مصنفہ اور صحافی ای۔ جین کیرول نے نومبر 2019 میں سابق صدر پر جنسی زیادتی اور ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ ان کا مؤقف تھا کہ 1990 کی دہائی کے وسط میں نیویارک کے معروف برگڈورف گڈمین ڈیپارٹمنٹ اسٹور کے ڈریسنگ روم میں ٹرمپ نے ان کے ساتھ ریپ کیا تھا، اور جب انہوں نے ان الزامات کو 2019 میں عوامی سطح پر لایا، تو ٹرمپ نے ان کا مذاق اُڑایا اور کہا کہ "وہ میری ٹائپ کی نہیں ہیں"۔
کیرول کے مطابق، ٹرمپ کے ان بیانات سے ان کی صحافتی ساکھ متاثر ہوئی اور انہیں عوامی سطح پر تضحیک کا سامنا کرنا پڑا۔
جنوری 2024 میں نیویارک کی ایک فیڈرل جیوری نے ٹرمپ کو ہتک عزت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے انہیں 83.3 ملین ڈالر جرمانے کا حکم دیا تھا ۔
جس میں 6 کروڑ 50 لاکھ ڈالر بطور تعزیری ہرجانہ ،73 لاکھ ڈالر ازالۂ نقصان کے طور پر ،1 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کیرول کی شہرت کی بحالی کے لیے آن لائن مہم کے اخراجات شامل تھے۔
اس رقم کا تعین اس بنیاد پر کیا گیا کہ جیوری نے یہ پایا کہ ٹرمپ نے بدنیتی کے ساتھ بار بار کیرول کو بدنام کیا۔
ٹرمپ کا مؤقف :
77 سالہ ٹرمپ نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ای۔ جین کیرول کو جانتے تک نہیں، اور یہ سب کچھ انہوں نے اپنی کتاب کی فروخت بڑھانے کے لیے گھڑا ہے۔

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 10 گھنٹے قبل

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 9 گھنٹے قبل

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 9 گھنٹے قبل

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 6 گھنٹے قبل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 6 گھنٹے قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل