سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
تاجر ڈرائی پورٹ پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نفاذ، اور ڈیڑھ سو سے زائد درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگا کر کلیئرنس میں تاخیر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں


گلگت بلتستان: سوست ڈرائی پورٹ پر جاری تاجر احتجاج 50ویں روز میں داخل ہوگیا، جس کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان آمد و رفت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ بارڈر کی بندش کے باعث سیکڑوں سیاح، مسافر اور تاجر پھنس گئے ہیں۔
تاجروں کی اس احتجاجی تحریک کی قیادت معروف کاروباری شخصیت اور گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر جاوید حسین کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “حکومتی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث تاجروں نے آج سے امیگریشن سروسز بند کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پر مکمل عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔”
انہوں نے بتایا کہ سوست بارڈر کے ذریعے روزانہ اوسطاً 400 سے زائد تاجر، سیاح اور مسافر چین کا سفر کرتے ہیں، جنہیں اب شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
احتجاج کی وجوہات اور حکومتی ردعمل :
تاجر برادری کا مؤقف ہے کہ وہ سوست ڈرائی پورٹ پر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کے نفاذ، اور ڈیڑھ سو سے زائد درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیکس لگا کر کلیئرنس میں تاخیر کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ ان کے مطابق یہ اقدامات علاقے کی معیشت پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔
جاوید حسین کے مطابق تاجروں کے ساتھ حکومتی مذاکرات جاری ہیں، تاہم کوئی عملی پیشرفت نہ ہونے کے باعث دھرنا بھی مسلسل جاری ہے۔
آج گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے اسمبلی کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنے کی حمایت کی اور غیرقانونی ٹیکسوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب : دریاؤں میں طغیانی، سندھ میں بھی سیلاب کا خطرہ ، ہنگامی صورتحال
- 9 گھنٹے قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 6 گھنٹے قبل

کیا کل کراچی کے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ محکمہ تعلیم کا وضاحتی بیان سامنے آگیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی سپریم کورٹ کا حکم: فلسطینی قیدیوں کو روزانہ تین وقت کھانا فراہم کیا جائے
- 8 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں ، بلاول بھٹو کا مطالبہ
- 9 گھنٹے قبل

سمندری وسائل ہماری طاقت ہیں، مضبوط حکمت عملی سے فائدہ اٹھانا ہوگا: سابق نیول آفیسر
- 6 گھنٹے قبل
_2025_04_24_12_11_40_53488236.jpg&w=3840&q=75)
واٹس ایپ میں پرائیویٹ چیٹس کیلئے "سیکرٹ کوڈ" فیچر متعارف
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف
- 9 گھنٹے قبل

دریائے چناب کی طغیانی کے باعث ،شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
ٹرمپ کو بڑا جھٹکا: امریکی عدالت نے ہتکِ عزت کیس میں 8 کروڑ 33 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھا
- 6 گھنٹے قبل

نئی فائزر کووڈ 19ویکسین سے مدافعتی صلاحیت میں 4 گنا اضافہ، ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں کامیابی
- 10 گھنٹے قبل