ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
سیلابی ریلہ عوامی بند، موضع شاہ رسول والا کا حفاظتی بند توڑنے کے بعد شہر کو بچانے والے اربن بند تک پہنچ گیا ہے


ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں ہوتی جارہی ہے شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق ہے، کرینوں اور دیگر مشینری کے ذریعے بند کو مضبوط کیا جارہا ہے۔
ملتان کی تحصیل جلالپور میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، بے رحم سیلابی ریلہ عوامی بند، موضع شاہ رسول والا کا حفاظتی بند توڑنے کے بعد شہر کو بچانے والے اربن بند تک پہنچ گیا۔
جلالپور میں جو مواضعات مکمل ڈوبے ہوئے ہیں ان میں شہنی میانی، خان بیلہ، کوٹ امام دین ، دراب پور، کرموں والی، شجاعت پور، بیٹ مغل، جھانبو والا، عمر پور ، مانک والی، شاہ پور لما شامل ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اربن بند کو فوری طور پر محفوظ بنائے ۔
انتظامیہ بھی جلالپور شہر کو بچانے کے لئے سرتوڑ کوشش کر رہی ہے، اوچ شریف روڈ پر چھوٹے پل توڑ کر پانی کا رخ مواضعات کی طرف کیا گیا جس سے پانی کی سطح میں کمی ہوئی ہے، سیلابی ریلے سے اب تک 64 مواضعات اور سیکڑوں بستیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے فوج کے ساتھ مل کر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔
تحصیل جلالپور پیر والا کو بہاولپور کی طرف دریائے راوی اور مظفر گڑھ جتوئی کی طرف سے دریائے چناب نقصان پہنچا رہا ہے اور یہ دونوں دریا شاہ پور لما اور بیٹ قیصر میں اکٹھے ہورہے جس سے تباہی زیادہ ہو رہی ہے۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

