یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو "انتہائی ظالمانہ" اور براہِ راست عام شہریوں پر حملہ قرار دیا


مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے میں روسی فضائیہ کے ایک حملے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی حکام کے مطابق، یارووا گاؤں میں یہ حملہ اُس وقت ہوا جب لوگ اپنی پنشن وصول کر رہے تھے۔
عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، زیلنسکی کا شدید ردعمل
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اس حملے کو "انتہائی ظالمانہ" اور براہِ راست عام شہریوں پر حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ "ایسے حملوں پر دنیا کو مناسب اور سخت ردعمل دینا چاہیے۔"
زیلنسکی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں زمین پر پڑی لاشیں، زخمی افراد اور تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ زیادہ تر متاثرین عام کپڑوں میں ملبوس تھے، جن میں معمر شہری اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حملے کے وقت پنشن کی تقسیم جاری تھی ، یوکرینی ڈاک سروس کی موبائل برانچ کے ذریعے پنشن کی تقسیم کا عمل جاری تھا، جب روسی فضائی حملہ کیا گیا۔
ویڈیو فوٹیج میں ڈاک وین کا ملبہ، بچوں کے کھیلنے کا میدان اور پس منظر میں زرد سلائیڈز دیکھی جا سکتی ہیں۔
ڈونیٹسک کی علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ وادیم فیلاشکن نے کہا:
"یہ جنگ نہیں، بلکہ سراسر دہشت گردی ہے۔ روسیوں نے جان بوجھ کر اُس وقت حملہ کیا جب لوگ اپنی پنشن وصول کر رہے تھے۔"
امدادی کارروائیاں جاری، ڈاک عملہ بھی زخمی ، یوکرینی ڈاک سروس کے سربراہ ایگور سمیلانسکی کے مطابق مقامی برانچ کے انچارج شدید زخمی ہوئے ہیں۔
وین کو درختوں کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ فضائی نگرانی سے بچا جا سکے۔
ڈاک سروس اپنی حفاظتی حکمتِ عملی مسلسل تبدیل کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے حملوں سے بچا جا سکے۔
یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبہا نے اتحادی ممالک سے سخت پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا:
"روسی پروپیگنڈا کہتا ہے کہ وہ ڈونیٹسک کے لوگوں کو 'بچا' رہے ہیں، مگر حقیقت میں وہ ان پر فضائی بم گراتے ہیں، جو صرف اپنی پنشن لینے آئے تھے۔"

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





