میجر عدنان شہید کی نمازِ جنازہ ادا ،وزیراعظم، آرمی چیف ، وزراء سمیت عوام کی کثیر تعداد میں شرکت
آج ہم نے وطن کا ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے، جس کی قربانی اور جذبہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ پاکستان کے بہترین سپوتوں میں سے ایک تھے،شہباز شریف


راولپنڈی: دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی اور پھر شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر عدنان اسلم کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گئے تھے، 31 سالہ میجر عدنان اسلم راولپنڈی کے رہائشی تھے۔
ترجمان کے مطابق میجر عدنان کی نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت حاضر سروس فوجی و سل افسروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدنان اسلم نے 2 ستمبر کو بنوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ میجر عدنان اسلم شہید نے دشمن کے سامنے بے مثال دلیری اور قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے جوانوں کی صفِ اوّل میں رہ کر لڑائی لڑی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے وطن کا ایک بہادر سپوت کھو دیا ہے، جس کی قربانی اور جذبہ ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہے گا۔ وہ پاکستان کے بہترین سپوتوں میں سے ایک تھے جن کی استقامت، حب الوطنی اور قربانی کا جذبہ ناقابلِ فراموش ہے۔
انہوں ے مزید کہا کہ میجر عدنان اسلم کا عزم، وطن سے محبت اور قربانی کا جذبہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتا ہے، میجر عدنان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ شہید کی یہ قربانی اس امر کا ثبوت ہے کہ پاک افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے مشن پر ثابت قدم ہیں اور ہر قیمت پر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر عدنان اسلم شہید کو ان کے آبائی علاقے میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

