محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔


کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،جبکہ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ مون سون سسٹم کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے اور اب یہ سسٹم ڈیپ ڈپریشن سے ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کا مرکز ابھی کراچی کے قریب آنا باقی ہے اور شہرمیں 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل آنے کی پیش گوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں یہ سسٹم کل سے اب تک 85 ملی میٹر اور ڈیپلو میں 108 ملی میٹر بارش برسا چکا ہے تاہم 11 ستمبر تک یہ سسٹم بلوچستان کے ساحل قریب پہنچ کر اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔
دوسری جانب شہر قائد میں شدید بارشوں کے پیش نظر شہر میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملیر ندی میں بھی گزشتہ روز سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، جو طویل عرصے سے خشک رہی تھی۔
کراچی میں دوپہر ایک بجے کے بعد ایم اے جناح روڈ، صدر، لائٹ ہاؤس سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ بعد ازاں گلستان جوہر، گلشن حدید، شاہراہ فیصل، کورنگی، بہادر آباد، گلشن اقبال اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا آغاز ہوگیا۔
محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بجلی کے کھمبوں، ننگی تاروں اور گہرے پانی والے مقامات سے دور رہیں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل






