حملے کے وقت تنظیم کے کئی رہنما ایک اہم اجلاس میں شریک تھے، جس میں امریکی صدر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا


قطری سرزمین پر اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے پر قطر نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق، اسرائیل نے دارالحکومت دوحہ میں ایک فضائی کارروائی کے دوران حماس کے سینئر ترین رہنما خلیل الحیہ کو شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔
حماس ذرائع کے مطابق، حملے کے وقت تنظیم کے کئی رہنما ایک اہم اجلاس میں شریک تھے، جس میں امریکی صدر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا۔
اسرائیلی کارروائی کے بعد قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رہائشی عمارتوں اور حماس قیادت کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ مجرمانہ حملہ قطر کے شہریوں اور یہاں مقیم افراد کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ان کے مطابق، سیکیورٹی فورسز، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ ادارے فوری طور پر کارروائی میں مصروف ہو گئے ہیں تاکہ رہائشی علاقوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ قطر نہ صرف اس غیر ذمہ دارانہ اسرائیلی اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے، بلکہ وہ اپنی خودمختاری اور سلامتی کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کارروائی کو قبول نہیں کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی مزید تفصیلات دستیاب ہوں گی، انہیں منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 33 منٹ قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 2 گھنٹے قبل

با لی وڈ اسٹار ایشوریا رائے نے اے آئی کمپنیوں کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا
- 4 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 5 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- ایک گھنٹہ قبل