9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا، جبکہ پارٹی کی دیگر اہم شخصیات کو قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔
یہ مقدمہ مال روڈ پر سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی کو نذرِ آتش کرنے سے متعلق تھا۔ عدالت نے اس کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیئر رہنما اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔
قبل ازیں، انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے شیرپاؤ پل کیس میں بھی شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا تھا، جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور دیگر ملزمان کو اسی نوعیت کی 10،10 سال قید کی سزا دی گئی تھی۔

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 8 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 6 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 2 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 2 گھنٹے قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 6 گھنٹے قبل