نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا، جبکہ سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.69 روپے فی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی


کراچی سمیت پورے ملک میں بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 1.79 روپے کی کمی کر دی گئی ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اس کمی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق یہ کمی جولائی 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں شامل ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک اور دیگر سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق صارفین کو اس ریلیف کا فائدہ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں ملے گا، جبکہ سی پی پی اے نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں 1.69 روپے فی یونٹ کمی کی سفارش کی تھی۔
یہ کمی ملک بھر کے بجلی صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف فراہم کرے گی۔
واضح رہے کہ پاور ڈویژن نے یکساں ٹیرف پالیسی گائیڈ لائنز ای سی سی کے ذریعے نیپرا میں جمع کروائی تھیں، جس کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) اور وفاقی کابینہ نے ملک بھر کے لیے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو نافذ کرنے کی منظوری دی ہے۔ ای سی سی نے 19 اگست کو پاور ڈویژن کی سمری منظور کی تھی، جس کے بعد ملک بھر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ یکساں طریقے سے نافذ کی جائے گی۔

شہریوں کیلئے اچھی خبر،قومی ائیرلائن کا 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لئے آپریشن کا باضابطہ اعلان
- 5 hours ago

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 4 hours ago

مدھر آواز، ہر گیت بے مثال، نامورگلوکار مسعود رانا کو مداحوں سے بچھڑے 30 برس بیت گئے
- 7 hours ago

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 3 hours ago

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 5 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- an hour ago

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 2 hours ago

امیر بالاج قتل کیس میں بڑی پیش رفت، نامزد مرکزی اشتہاری ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
- 5 hours ago

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 2 hours ago

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 2 hours ago

خضدار: سیکیورٹی کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد جہنم واصل،متعدد زخمی
- 6 hours ago

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- an hour ago