درخواست میں اداکارہ نے کہا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر اے آئی پلیٹ فارمز ان کی آواز کو بھی ویڈیوز اور آڈیوز میں استعمال کر کے نامناسب مواد پھیلا رہے ہیں


با لی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے نے اپنی تصاویر، آواز اور دیگر ذاتی مواد کے بغیر اجازت استعمال پر متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایشوریا رائے کے وکلا کی ٹیم نے دہلی ہائی کورٹ میں متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے، جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو اداکارہ کی تصاویر کو فحش ویڈیوز، تصاویر اور گرافکس میں استعمال کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں اداکارہ نے کہا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر اے آئی پلیٹ فارمز ان کی آواز کو بھی ویڈیوز اور آڈیوز میں استعمال کر کے نامناسب مواد پھیلا رہے ہیں، جسے فوری طور پر روکنے کا حکم دیا جائے۔
ایشوریا رائے نے درخواست میں بتایا کہ ان کی تصاویر اور آواز کا بغیر اجازت غیر اخلاقی مواد میں استعمال ان کی کردار کشی کا باعث بن رہا ہے، اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان پلیٹ فارمز کو ایسے کام کرنے سے روکا جائے۔
اداکارہ نے اپنی درخواست کے ساتھ جعلی ویب سائٹس کی فہرست بھی فراہم کی ہے جو ان کے نام اور تصاویر کو بغیر اجازت استعمال کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے آن لائن کاروباری ویب سائٹس کے نام بھی دیے ہیں جو ان کا نام اور آواز استعمال کر کے مصنوعات بیچ رہی ہیں۔
ابتدائی طور پر، ایشوریا رائے نے درخواست میں کسی پلیٹ فارم کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ نہیں کیا بلکہ صرف اجازت کے بغیر ان کے ذاتی مواد کے استعمال کو روکنے کی استدعا کی ہے۔
عدالت نے اس درخواست پر تمام فریقین کو نومبر تک دلائل کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ کیس کا باضابطہ آغاز جنوری 2026 میں متوقع ہے۔
ایشوریا رائے سے پہلے بھی کئی بولی وڈ اداکاروں نے بغیر اجازت اپنے نام، آواز اور تصاویر استعمال کرنے پر متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمات دائر کیے ہیں۔

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 2 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 3 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی، صارفین کو 24 ارب روپے کا ریلیف
- 6 گھنٹے قبل

مشہور آٹو کمپنی یاماہا نے پاکستان میں موٹر سائیکل کی پیداوار بندکرنے کا اعلان کر دیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے پر اتفاق
- 7 گھنٹے قبل

9 مئی واقعات: شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد و دیگر کو 10،10 سال قید
- 7 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے خطرناک اشتعال انگیزی،علاقائی سالمیت اور عالمی قوانین کی خلاف ا ورزی ہے، وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
کراچی میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب
- 3 گھنٹے قبل

قطر میں اسرائیلی حملہ: حماس قیادت کی شہادت پر دوحہ کا شدید ردعمل
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: افتتاحی میچ میں افغانستان کا ہانگ کانگ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ ، حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید
- 8 گھنٹے قبل

دوحہ میں اسرائیلی حملہ: حماس کی اعلیٰ قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید
- 4 گھنٹے قبل