جدید ڈرون 200 کلو گرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب


پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ائیر لفٹ ڈرون حاصل کرلیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جدید ڈرون 200 کلو گرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سیکرٹری داخلہ نے سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے ائیر لفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔جنوبی پنجاب بھجوانے سے قبل لاہور میں سول ڈیفنس نے ڈرون کی ٹیسٹ فلائٹس مکمل کی ہیں۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ائیر لفٹ ڈرونز کی خریداری کا فیصلہ کیا ہے، یہ پاکستان میں اپنی طرز کی پہلی ایمرجنسی ائیرلفٹ ڈرون سروس ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرون سے ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے انسانوں کو ائیر لفٹ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سول ڈیفنس ریزیلئنس کور میں شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رواں ہفتے 4 ہزار سے زائد رضاکار رجسٹریشن کروا چکے ہیں، آن لائن پورٹل VCD.HOME.GOP.PK پر بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

خیبرپختونخوا میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
- 2 hours ago

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹ کو توہینِ عدالت کیس میں 15 ستمبر کو طلب کر لیا
- 2 hours ago

کراچی کے علاقے گڈاپ کی کونکر ندی میں 7 افراد ڈوب کر ہلاک
- 4 hours ago

محسن نقوی سے مصافحہ، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو تنقید کی زد میں
- an hour ago

وزن گھٹانے والی دوا ’’اوزیمپک‘‘ کے فوائد اور نقصانات بارے ماہرین کیا کہتے ہیں؟
- 4 hours ago

کینیڈا کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 26 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
- 2 hours ago

پنجاب میں حالیہ سیلاب سے76 افراد ہلاک، 42 لاکھ سے زائد افراد متاثر
- 5 hours ago

سپریم کورٹ نے عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل کردیا
- 3 hours ago

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو کیلئے جدید ایئر لفٹ ڈرون سروس متعارف کرا دی
- 43 minutes ago

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے اپنی بیوی کے 3 کروڑ کے طلائی زیورات چوری کر لیے، ملزم گرفتار
- 2 hours ago

حسان نیازی نے فوجی عدالت اور کورٹ مارشل کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
- 2 hours ago