سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
رجسٹرار کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعینات سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے ماتحت ہوں گے، اور ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے


اسلام آباد: سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے وزارت داخلہ کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے، جس میں ریٹائرڈ ججز اور انتقال کر جانے والے ججز کی بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ملک میں موجودہ سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ہر ریٹائرڈ جج کو 3 پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی ٹیم مہیا کی جائے۔
اس کے ساتھ ساتھ، جو ججز وفات پا چکے ہیں، ان کی بیواؤں کو بھی 3 پولیس اہلکاروں کی سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
رجسٹرار کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ تعینات سکیورٹی اہلکار متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے ماتحت ہوں گے، اور ان کی نگرانی بھی وہی کریں گے۔
وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر فوری عملدرآمد کے لیے تمام متعلقہ سکیورٹی اداروں کو احکامات جاری کیے جائیں تاکہ کسی قسم کے خطرے یا خدشے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔
یہ مراسلہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کو بھی بھیجا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں اس فیصلے پر موثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 15 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 13 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب،فریقین کے دستخط
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 13 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 15 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 13 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
آزاد کشمیر میں امن کا قیام اور حالات کا معمول پر آ جانا خوش آئند ہے،وزیر اعظم کا معاہدے کا خیر مقدم
- 2 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 15 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کاکنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سےخصوصی گفتگو
- ایک منٹ قبل

حماس کا ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پلان پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل غزہ پر جاری بمباری فوری طور پر بند کرے ،حماس امن معاہدے پر آمادہ ہے، ٹرمپ
- ایک گھنٹہ قبل