Advertisement
پاکستان

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اشتراک، CPEC فیز 2، سرمایہ کاری، سیکیورٹی خدشات اور عوامی رابطوں سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Sep 11th 2025, 9:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو

بیجنگ: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چین کے دورے کے دوران کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی نائب وزیر برائے بین الاقوامی امور، سن ہائییان سے بیجنگ میں ملاقات کی، جو طے شدہ وقت سے کہیں زیادہ یعنی تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔

ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، اقتصادی اشتراک، CPEC فیز 2، سرمایہ کاری، سیکیورٹی خدشات اور عوامی رابطوں سمیت مختلف اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد کا یہی بہترین وقت ہے، اور ہمیں فوری طور پر ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاکستانی عوام کے معاشی ترقی کے لیے متحد ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ترجمان کے مطابق، سن ہائییان نے گورنر سندھ کو "عوامی گورنر" کے لقب سے مخاطب کیا، جو ان کے بقول پاکستانی عوام کی محبت اور اعتماد کا اظہار ہے۔

چینی سرمایہ کاروں کو دعوت اور سیکیورٹی کا عزم

گورنر سندھ نے سن ہائییان کو پاکستان، بالخصوص کراچی کے دورے کی دعوت دی اور کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی جانب سے پھیلائے گئے سیکیورٹی خدشات محض پروپیگنڈا ہیں، جبکہ پاکستان کی افواج اور عوام دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہماری فوج بھارت کے مقابلے میں کامیاب دفاع کر سکتی ہے تو چینی سرمایہ کاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

CPEC اور کاروباری تعلقات پر زور

کامران ٹیسوری نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات حکومت ٹو حکومت اور بزنس ٹو بزنس معاہدوں کے لیے نہایت سازگار ہیں، اور یہ وقت ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے حالیہ دورہ چین میں ہونے والے فیصلوں کو عملی شکل دی جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو چین میں مشترکہ منصوبوں کے لیے تیار کریں گے جبکہ چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری یا جوائنٹ وینچر کی دعوت دی گئی تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ایم کیو ایم، عوامی خدمات اور سیاسی صورتحال پر گفتگو

سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ملک کی تیسری بڑی جماعت ہے اور ان کے لیے اعزاز ہے کہ وہ نہ صرف گورنر بلکہ پارٹی کے ڈپٹی کنوینئر بھی ہیں۔

انہوں نے سن ہائییان سے کہا کہ جن 700 سیاسی جماعتوں سے آپ اب تک رابطے میں رہی ہیں، ان میں ایم کیو ایم کی شمولیت کے بعد یہ تعداد اب 701 ہوگئی ہے۔

گورنر نے پاکستان میں سیاسی استحکام کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ تمام ادارے، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں اور پاک چین منصوبوں کے تسلسل پر اتفاق رائے موجود ہے۔

عوامی خدمات اور سماجی اقدامات

گورنر سندھ نے اپنی سماجی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں، 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تربیت فراہم کی جا رہی ہے، اور ایک ملین سے زائد مفت راشن باکسز تقسیم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستحق افراد کو لیپ ٹاپ، موٹرسائیکل، رکشے اور سولر پینلز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں خود کفیل بنایا جا سکے۔

Advertisement
ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

ملک میں یومِ تکریمِ شہداء پر خطباتِ جمعہ میں قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت

  • 2 دن قبل
2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا

2027 میں 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیےپاکستان انگلینڈ کا دورہ کرے گا

  • 3 دن قبل
مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

مون سون نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، محکمۂ صحت ڈینگی کے ممکنہ پھیلاؤ سے الرٹ

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ڈیٹا سینٹر سکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا

  • 2 دن قبل
پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

پنجاب میں جدید زرعی آلات کی مقامی تیاری کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق

  • 2 دن قبل
لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

لیجنڈ گلوکارعطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا اپنی تدفین کے حوالے سے انکشاف

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

لاہور: آوارہ کتوں کا دو کم سن بچوں پر حملہ، دونوں شدید زخمی

  • 3 دن قبل
سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی

سعودی عرب کا دفاع، پاکستان کا دفاع ہے: طاہراشرفی

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

وزیراعظم کا لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو ''فور اسٹار جنرل''کے عہدے پر ترقی دینے کااعلان

  • 2 دن قبل
لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

لاہور: غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

  • 2 دن قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی، خریداروں کے چہرے کھل اٹھے

  • 2 دن قبل
بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ 'عینک والا جن' کی نئے انداز میں واپسی 

بچوں کے پسندیدہ ڈرامہ 'عینک والا جن' کی نئے انداز میں واپسی 

  • 3 دن قبل
Advertisement