پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں کی تاریخی کامیابی: 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر لی
مہم کے دوران انجام پایا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما خواتین نے شرکت کی


پاکستان کی خواتین کوہ پیماؤں پر مشتمل ایک ٹیم نے گلگت بلتستان میں واقع 5,400 میٹر بلند بری لا چوٹی کو سر کرکے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
یہ کارنامہ الپائن کلب آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے تحت منعقدہ خصوصی مہم کے دوران انجام پایا، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی کوہ پیما خواتین نے شرکت کی۔
قیادت، شرکاء اور تربیت
مہم کی قیادت گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی بی بی افزون نے کی، جب کہ ٹیم میں دیگر نمایاں شرکاء درج ذیل تھیں:
-
اسلام آباد: صحافی مونا خان، آمنہ شبیر، شاہرین خان
-
خیبرپختونخوا: ماریہ بنگش
-
پنجاب: بسمہ حسن، اقرا جیلانی
-
بلوچستان: لاریب بتول
-
سندھ: مدیحہ سید
-
گلگت بلتستان: زیبا بتول
چار روزہ یہ مہم 7 ستمبر کو اسکردو سے آغاز پذیر ہوئی، جہاں خواتین کوہ پیماؤں نے دیوسائی ٹاپ پر ابتدائی تربیت اور ہائیکنگ کی مشقیں کیں۔ اس دوران انہیں ملک کے معروف کوہ پیما، ساجد سدپارا، اشرف سدپارا، فدا علی اور شریف سدپارا کی رہنمائی حاصل رہی۔
کامیابی اور پذیرائی
الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق ٹیم نے 10 ستمبر کو بری لا چوٹی کو کامیابی سے سر کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس تاریخی کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی اور انہیں وزیراعظم ہاؤس مدعو کیا۔
الپائن کلب کے نائب صدر کرار حیدری نے اس مہم کو خواتین کے حوصلے، عزم اور صلاحیت کی روشن مثال قرار دیا۔
پاکستان کی نامور خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے بھی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ نوجوان خواتین کوہ پیمائی کے میدان میں آگے آ رہی ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل کو حوصلہ افزائی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلا جھجک اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے محنت کریں۔
دوسری جانب ساجد سدپارا نے کہا کہ خواتین کی یہ کامیابی نہ صرف متاثرکن ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بھی بنے گی۔

بلوچستان: پشین میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: بنگلادیش کا ہانگ کانگ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

چیٹ جی پی ٹی کی چیٹ جی پی ٹی سے بات ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے؟
- 7 گھنٹے قبل

چین میں گورنر سندھ کی اہم ملاقات، CPEC، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 3 گھنٹے قبل

انڈونیشیا: شدید بارشوں اور سیلاب سے 19 افراد جاں بحق، مزید بارشوں کی پیشگوئی
- 9 گھنٹے قبل
پنجاب میں 15 ستمبر سے HPV ویکسینیشن مہم کا آغاز، پسماندہ علاقوں میں خصوصی انتظامات
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات، اسرائیلی حملے پر قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک: ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2.14 کروڑ ڈالر کا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4100 روپے سستا
- 8 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کا وزارت داخلہ کو خط: ریٹائرڈ ججز اور بیواؤں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کشتیوں کے 3 حادثے، 8 جاں بحق، 67 افراد کو بچا لیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل