نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
سشیلہ کرکی نیپال کی سپریم کورٹ کی واحد خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں اور بدعنوانی کے خلاف سخت موقف کے لیے مشہور ہیں


کھٹمنڈو: نیپال میں کامیاب پرتشددمظاہروں کے بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کر کے نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے نیپال میں ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس 71 سالہ سشیلہ کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، جنہوں نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا۔
کرکی کی تعیناتی صدر کی جانب سے اس کے بعد عمل میں آئی جب صدر، فوج کے سربراہ اشوک راج سگدل اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے، جنہوں نے نیپال کی حالیہ بدترین ہنگاموں کی قیادت کی تھی۔
نیپال کے صدر دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہے۔ اور ملک میں نئے عام انتخابات 5 مارچ 2026 کو ہوں گے۔
خیال رہے کہ سشیلہ کرکی نیپال کی سپریم کورٹ کی واحد خاتون چیف جسٹس رہ چکی ہیں اور بدعنوانی کے خلاف سخت موقف کے لیے مشہور ہیں۔
منصب پر رہتے ہوئے انہوں نے کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی تھی، ایک سال سے بھی کم عرصے میں ان کے خلاف مواخذے کی تجویز آئی تھی مگر عوامی دباؤ کی وجہ سے اسے مسترد کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے چیف جسٹس کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
واضح رہے کہ کرپشن اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف شروع ہونے والے عوامی مظاہروں کے نتیجے میں وزیر اعظم پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔ اور فوج نے دارالحکومت کھٹمنڈو کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے جبکہ عوام کے پرتشدد مظاہروں میں سابق وزرا کے گھر اور اہم عمارتوں کو نذر آتش کیا گیا۔

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 8 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 11 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 8 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 11 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 8 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 11 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 10 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 10 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 11 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 10 گھنٹے قبل