سیلاب کے باعث کشمور اور شکارپور کے کچے علاقوں میں کھڑی کپاس سمیت دیگر فصلیں زیرِ آب آ گئیں، جب کہ خیرپور میں بچاؤ بندوں سے بھی پانی ٹکرا گیا ہے


سکھر بیراج پر اونچے درجے کے سیلابی ریلے کے باعث کشمور اور شکارپور کے کچے کے علاقے شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
دریائے سندھ میں گڈو سے آنے والا طاقتور سیلابی ریلا سکھر بیراج تک پہنچ چکا ہے، جس کے نتیجے میں بیراج پر شدید طغیانی اور اونچے درجے کا سیلاب دیکھا جا رہا ہے۔
سیلاب کے باعث کشمور اور شکارپور کے کچے علاقوں میں کھڑی کپاس سمیت دیگر فصلیں زیرِ آب آ گئیں، جب کہ خیرپور میں بچاؤ بندوں سے بھی پانی ٹکرا گیا ہے۔
سکھر میں دریائے سندھ کے وسط میں واقع مشہور سادھو بیلہ مندر کو زائرین کے لیے بند کر دیا گیا ہے، مندر کی سیڑھیاں اور کشتیوں کے لیے بنایا گیا پلیٹ فارم پانی میں ڈوب چکا ہے۔
ادھر لاڑکانہ کے موریالوپ بند پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب کچے کے مزید دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں، جس کے بعد متاثرہ دیہات کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کئی متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ لاڑکانہ سیہون بچاؤ بند کے اطراف کچے کے علاقوں میں ملیریا اور جلدی امراض پھیلنے لگے ہیں، جس سے صورت حال مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 5 منٹ قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل








.jpeg&w=3840&q=75)