ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
ریڈفورڈ کو دنیا بھر میں انگریزی سینما کا بڑا نام سمجھا جاتا تھا۔ 1973 کی فلم "دی اسٹنگ" میں بہترین اداکار کے آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئےتھے۔


یوتاہ : ہالی وڈ کے عظیم اداکار، ہدایت کار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ انتقال کرگئے۔ وہ 89 برس کے تھے۔ ریڈفورڈ اپنے گھر یوتاہ میں نیند کے دوران چل بسے۔ ان کے ترجمان کے مطابق موت کی کوئی مخصوص وجہ بیان نہیں کی گئی۔
پبلسٹی فرم روجرز اینڈ کوون پی ایم کےکی سی ای او سنڈی برگر نے ایک بیان میں کہارابرٹ ریڈفورڈ 16 ستمبر 2025 کو اپنے گھر سنڈینس، یوتاہ کے پہاڑوں میں اپنے چاہنے والوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے رخصت ہوگئے۔
ریڈفورڈ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1969 کی سپر ہٹ فلم "بچ کیسیڈی اینڈ دی سنڈینس کِڈ" سے کیا، جس میں انہوں نے پال نیومن کے ساتھ کام کرکے عالمی شہرت حاصل کی۔
20 برس تک اداکاری کے بعد وہ ہدایت کاری کے میدان میں آئے اور 1980 میں فلم "آرڈنری پیپل" پر آسکر ایوارڈ جیتا۔ وہ سنڈینس فلم فیسٹیول کے بانی بھی تھے، جو دنیا بھر کے آزاد فلم سازوں کے لیے ایک نمایاں پلیٹ فارم بن گیا۔
ریڈفورڈ ایک ماحولیاتی کارکن بھی تھے اور یوتاہ کے قدرتی وسائل اور زمین کے تحفظ کے لیے سرگرم رہے۔
چارلس رابرٹ ریڈفورڈ جونیئر 18 اگست 1936 کو سانتا مونیکا، کیلیفورنیا میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اکاؤنٹنٹ تھے۔ پہلی شادی لوئلا وین ویگنن سے ہوئی جس سے ان کے چار بچے ہوئے، تاہم ایک بچہ بچپن میں ہی وفات پا گیا۔ 2009 میں انہوں نے جرمن آرٹسٹ سیبلے زاگارس سے شادی کی۔
ریڈفورڈ کو دنیا بھر میں انگریزی سینما کا بڑا نام سمجھا جاتا تھا۔ 1973 کی فلم "دی اسٹنگ" میں بہترین اداکار کے آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئے۔ 2002 میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
امریکی گلوکارہ و اداکارہ باربرا اسٹریسینڈ نے ان کے بارے میں کہا تھاکہ رابرٹ ریڈفورڈ کا کام ہمیشہ ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، ایک دانشور، ایک فنکار اور ایک کاوبوائے۔
ریڈفورڈ کے فلمی سفر اور سنڈینس فلم فیسٹیول نے سینکڑوں آزاد فلم سازوں کو عالمی سطح پر متعارف کروایا، جن میں کوئنٹن ٹیرینٹینو، اسٹیون سوڈربرگ اور جم جارمش شامل ہیں۔

افغان وزیر خارجہ کا بیان: افغانستان میں دھماکے پاکستان کی غلطی ہے
- an hour ago

ویمنز ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کی شاندار واپسی، بنگلہ دیش کو 100 رنز سے شکست
- 2 hours ago

"حرا مانی اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کرنے دیا جائے: سلیم معراج
- 4 hours ago

پاکستان کا غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم
- 4 hours ago

ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ ملا، وائٹ ہاؤس کا نوبیل کمیٹی پر سیاست کا الزام
- an hour ago

فیض آباد میں محسن نقوی اور طلال چوہدری کا سیکیورٹی جائزہ، اہلکاروں کا حوصلہ بڑھایا
- an hour ago

حکومت کا سینئر سفارت کار طاہر حسین اندرابی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago

عرب چینل کے اسٹوڈیو میں چوہا گھس آیا، پریزنٹر کا ردعمل وائرل
- an hour ago
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 5 hours ago

بھارتی خفیہ نیٹ ورک کے خلاف NCCIA کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

غزہ سیزفائر معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کا انخلا، فلسطینی شہری واپسی کے سفر پر روانہ
- an hour ago

ہم عالمی چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی اقدار سے کریں گے: چیئرمین سینیٹ
- 2 hours ago