پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق مشاورت ابھی جاری ہے، کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اور جو بھی فیصلہ ہو گا وہ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پاک-بھارت میچ میں مبینہ جانبداری پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایشیا کپ سے ہٹانے کے مطالبے پر قائم ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر پائیکرافٹ کو ایونٹ سے نہیں ہٹایا گیا تو پاکستان ٹیم مزید میچز نہیں کھیلے گی۔
پی سی بی نے 17 ستمبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والے میچ کو اینڈی پائیکرافٹ کی برطرفی سے مشروط کر دیا ہے۔ بورڈ کی جانب سے جاری مؤقف میں کہا گیا ہے کہ ریفری کے جانبدارانہ طرزعمل پر سخت تحفظات موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اسلام آباد میں اعلیٰ حکومتی حکام سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ایشیا کپ میں شریک رہنے یا دستبرداری سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔ دوسری جانب پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان بھی اس تنازع پر بات چیت جاری ہے۔
پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق مشاورت ابھی جاری ہے، کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، اور جو بھی فیصلہ ہو گا وہ پاکستان کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
ادھر، دبئی میں یو اے ای کے خلاف شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے تاہم پریکٹس سیشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔
متنازع واقعے کی تفصیل
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی وینیو منیجر کی ہدایت پر میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے ٹاس کے وقت پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو بھارتی کپتان سوریا کمار یادو سے ہاتھ ملانے سے روک دیا تھا۔
یہ بھی سامنے آیا کہ ریفری نے عین ٹاس کے وقت مائیک میوٹ کر کے پاکستانی کپتان کو کہا کہ "ٹاس کے بعد ہاتھ نہ ملائیں"۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق میچ ریفری کو براہِ راست کھلاڑیوں کو ہدایات دینے کی اجازت نہیں، وہ صرف ٹیم منیجر کے ذریعے پیغام دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے مصافحہ نہیں کیا اور سیدھا ڈریسنگ روم چلے گئے، جس پر احتجاجاً کپتان سلمان علی آغا نے اختتامی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔
پی سی بی نے اس رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اینڈی پائیکرافٹ کو فوری طور پر ایونٹ سے ہٹایا جائے، بصورتِ دیگر پاکستان ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت جاری نہیں رکھے گی۔

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 6 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 5 گھنٹے قبل

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب میں اسکول ٹیچر انٹرنز کی دوبارہ بھرتی کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 5 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 6 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 4 گھنٹے قبل