پاکستان
عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقاتِ کار جاری
کراچی: پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کل عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے تحت فرزندان اسلام نماز عید کی ادائیگی کے بعد اپنے جانور اللہ کے حضور قربان کریں گے۔
شہر قائد کی مختلف مساجد میں نمازعید الاضحیٰ کے اوقات کا اعلان کردیا گیا، مساجد کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نمازعید الاضحیٰ درج اوقات میں ادا کی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اور سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نماز عید کھلے مقامات پر ادا کی جائے جبکہ نمازیوں کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے۔ سفارش کی گئی ہے کہ اگر کہیں زیادہ نمازی ہوں تو وہاں ایک سے زائد بار نماز عید ادا کردی جائے۔
کراچی میں نماز عید کے اوقات
اہل سنت دیوبند/ بریلوی
6:10جامع مسجد غوث الوری ، بہادر آباد ، مرکزی جامع مسجد بلال ، سندھی ہوٹل نیو کراچی، امامت مفتی محمد عمر فاروق قادری رضوی ، جامع مسجد میمن ناخدا بہادرآباد ، جامع مسجد غوثیہ ، گلزار کلری ، جامع مسجد کچھی جامع مسجد ، گاڑی کھاتہ ، جامع مسجد ام عطار عزیز آباد نمبر 2 فیڈرل بی ایریا۔
6:15 جامع مسجد کنزالایمان ، گرومندر،امامت مفتی محمد حنیف امجدی ۔
6:30 جامع مسجد فاروق اعظم ؓ ، جامعہ اسلامیہ محمودیہ دوست محمد جونجھار گوٹھ نئی سبزی منڈی، امامت مولانا سمیع الحق سواتی ، جامعہ شمس العلوم و جامع مسجد پٹھان کیماڑی، امامت مولانا قاضی فخرالحسن، جامع مسجد محمدی، امامت مولانا تاج الحق، جامع مسجد الہدیٰقذافی ٹاؤنلانڈھی ، امامت مولانا قاضی عنایت اللہ۔
7:00 جامع مسجد صدیق اکبرؓ ، عقب نئی سبزی منڈی ، سپرہائی وے ، امامت مولانا ڈاکٹر نصیر الدین سواتی ،جامعہ مسجد مظہرالعلوم حمادیہ اتحاد ٹاؤن، امامت مولانا فخرالدین کھوسو، جامع مسجد سیدنا فاروق اعظم ؓ، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید، امامت مولانا حسین احمد، جامع مسجد اقصیٰ ، مظفر آباد کالونی لانڈھی، امامت مولانا احسان اللہ ٹکروی، جامع مسجد قباء شیر پاؤ کالونی لانڈھی ،امامت مولانا محمد طارق شامزئی، میمن جامع مسجد شہید ملت روڈ ،امامت مفتی محمد رفیق عباسی ۔
7:15 جمشید انصاری پارک گلشن اقبال ، امامت مولانا عبدالکریم عابد ، جامع مسجد سبحانی ، فیوچر کالونی قائد آباد ، امامت مفتی محمد صادق ، جامع مسجد ملا عمر لیاری آٹھ چوک، امامت علامہ مولانا محمد بلال رضا مدنی ، جامع مسجد گلزار موسی لین ۔
7:30 جامع مسجد قباء، عزیز آباد، امامت حافظ کاشف احمد خان، جامع مسجد بیت المکرم، امامت مفتی محمد زبیر عثمانی، جامع مسجد قدسیہ ناظم آباد نمبر ۲ چھوٹا میدان، امامت مولانا قاری خیرالحق ابرار، جامع مسجد تقویٰ جھتیال گوٹھ ، نزد گلشن معمار، کراچی امامت مفتی سعیداللہ کوثری، جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی کلفٹن ،امامت مولانا محمد مسکین حنفی، جامع مسجد مدنی کیماڑی، امامت قاری اختر زادہ سواتی، کے ڈی گراؤنڈ ریلوے سوسائٹی، امامت مفتی حسن الرحمنٰ، جامع مسجد نعمان ، سیکٹر 8/ای گلزار کالونی کورنگی انڈسٹریل ایریا۔
7:45 جامع مسجد بیت االمکرم، فیضان ٹاؤن نئی سبزی منڈی، امامت مولانا عبدالولی ، جامع مسجد رحمان، معمار بنگلوز احسن آباد ،امامت مولانا عبدالبصیر اعوان، جامع مسجد عثمان غنی ؓجونجھار گوٹھ سپرہائی وے ، امامت مولانا قاری طلحہ زبیر سواتی، جامع مسجد محمدی غوثیہ کالونی ، امامت مولانا قاری مجیب الرحمنٰ، جامع مسجد طورجامعہ عثمانیہ شیر شاہ، امامت مولانا عظیم اللہ عثمان، جامع مسجد کچھیرتن تلائو ، جامع مسجد فاروقی ، Hایریا ملیر، امامت سید عثمان الدین حیدر۔
8:00 مرکزی جامع مسجد جیکب لائن ،امامت مولانا احتشام الحق تھانوی، جامع مسجد ہادی اتحاد ٹاؤن ، امامت مولانا عابدالدین، جامعہ مسجد عثمانیہ یوسف گوٹھ بکراپیڑی، مولانا عبدالعزیز ملازئی، مصطفائی عید گاہ گراؤنڈ ، فیڈرل بی ایریا ،جامع مسجد نور سکٹر 11D نیو کراچی ،امامت مفتی محمد امجد علی قادری، جامع مسجد کچھی میمن صدر، جامع مسجد مکی ، سیکٹر الیون جے نیو کراچی امامت مولانا ابو بہار ،جامعہ اسلامیہ کلفٹن، امامت مفتی ابو بکر محی الدین،
8:30 جامع مسجد نورانیبلوچ گوٹھ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 7اے ،امامت مولانا قاری محمد ایوب ہزاروی، جامع مسجد قباء جمالی پاڑہ گل گوٹھ، امامت مولانا محمد قاسم بن رفیق، جامع مسجد توحیدی چاکیواڑہ ، جامع مسجد سلطان صلاح الدین ، ایوبی سیکٹر ڈی تھری سعید آباد بلدیہ، امامت مفتی قدرت اللہ نقشبندی نیروی۔
8:45 جامع مسجد حقانی، غازی گوٹھ ، امامت، مولانا محمد طیب حقانی، عیدگاہ عبداللہگبول گوٹھ نزد گلشن معمار، امامت مولانا محمد خان گبول، جامع مسجد قمرسولجر بازار ، اسماعیل گیگا جمشید روڈ ، زینب مسجد جمشید روڈ ، اقصی مسجد محمد علی سوسائٹی ، الفاروق مسجد ، حبیبیہ مسجد دھوراجی کالونی ، مصطفی مسجد دھوراجی ، میمن مسجد صدیق آباد ، بہار شریعت مسجد بہادر آباد ، فیضان جیلانی کلفٹن بلاک 8 ، الآصف مسجد کھارادر ، فیضان رضا مسجد گلشن اقبال بلاک 6 امامت مفتی محمد امتیاز قادری ۔
9:00 جامع مسجد گلزار حبیب، گلستان اوکاڑوی (سولجر بازار) امامت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی، جامع مسجد بولٹن مارکیٹ ۔
9:30 مرکزی جامع مسجد بغدادی ، سیکٹر الیون ڈی ، نیو کراچی، مرکزی عیدگاہ باغ شمس تبریز سیکٹر الیون ڈینیو کراچی امامت علامہ نسیم فریدی۔
10:00 جامع ہری مسجد ، نیو کمہار واڑہ لیاری ، امامت علامہ حافظ نسیم احمد مدنی۔
اہل تشیع فقہ جعفریہ
ساڑھے سات: مسجد و امام بارگاہ صاحب الزماں گلستان جوہر بلاک 14 ، امامت مولانا نعیم الحسین ،مسجد و امام بارگاہ حسینی سفارت خانہ ملیر، امامت مولانا مظہر حسین زیدی،مسجد و امام بارگاہ جعفریہ سیکٹر 5ڈی نیو کراچی ، امامت مولانا رضوان علوی۔
8:00 مسجد حُر تیسر ٹاؤن، امامت مولانا احسان دانش، جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری، اورنگی ٹاؤن نمبر10،امامت مولانا صادق جعفری ۔
8:30 مسجد و امام بارگاہ صاحب الزماں ، گلستان جوہر بلاک14امامت مولانا عنبر حسین الحسینی ،مسجد و امام بارگاہ آل محمد سیکٹر 5سی 3نارتھ کراچی امامت ایوب رضا۔
9:00 شاہ کربلا ٹرسٹ ،رضویہ سوسائٹی ، ناظم آباد امامت مولانا علی محمد نقوی ،جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر10 امامت مولانا ملک غلام عباس شاہ کربلاء ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد۔
9:45 شاہ کربلاء ٹرسٹ رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد امامت ڈاکٹر حسن رضوی۔
اہل حدیث
6:00 عثمانیہ پارک بالمقابل شمسی ہاؤس شہید ملت روڈ، امامت مولاناحافظ عبدالحنان سامردی، ہاساسنگ پارک گرومندر بالمقابل سبیل والی مسجد،امامت مولانا شیخ خالد عبدالغفار المعرفانی۔
6.30 جامع مسجد امام ابن تیمیہ، جامعہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال،امامت مولانا پروفیسر محمد سلفی ، کرکٹ گراؤنڈ بلمقابل مزار جناح ، امامت علامہ شیخ عبد اللہ ناصر رحمانی، جامع مسجد دارالہدیٰ سیکٹر 5-F، نیو کراچی، امامت حافظ جواد خلیل، مسجد باب السلام سیکٹر 7-Cنارتھ کراچی، امامت مولانا محمد عابد، ہل پارکنگ گراؤنڈ شہید ملت روڈ، امامت مولانا حافظ رضوان مسعود، مسجد دارالسلام سیکٹر 16-A بفرزون نارتھ کراچی۔
6:45 جامع مسجد محمد ی سیکٹر 11-Eاورنگی ٹاؤن، امامت مولانا ابراہیم جونا گڑھی ،جامع مسجد ابو بکر صدیق سیکٹر 11/1/2 اورنگی ٹاون، امامت مولانا عبدالوکیل ثاقب ، جامع مسجد قدسیہ جیکب لائین،امامت مولانا حافظ محمد دانش۔
7:00 جامع مسجد ابراہیم خلیل اللہ اہلحدیث سیکٹر 5C/4 نارتھ کراچی، امامت علامہ ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی ، حسرت موھانی پردہ باغ پاک کالونی، امامت علامہ عبدالخالق آفریدی، جامع مسجد اہلحدیث لائق آباد مرغی خانہ لانڈھی امامت مولانا مفتی جاسم سلفی ۔
دنیا
روس کا یوکرین کے بجلی گھروں پرفضائی حملہ، تمام نظام درہم برہم
حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی
روس فضائیہ کے جنگی طیاروں نے یوکرین کے شہروں کو بجلی فراہم کرنے والے گرڈ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملے میں بجلی گھروں کو شدید نقصان پہنچا اور مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ روس کے جنگی طیاروں نے 120 میزائل داغے جبکہ 90 ڈرونز سے بھی مدد لی گئی، اس حملے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کی پیشگی اطلاع ملتے ہی سائرن بجائے گئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد نے زیر زمین ریلوے اسٹیشنز میں پناہ لی۔یوکرینی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روس کے 140 میزائل اور ڈرون مار گرائے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے توانائی کے انفرااسٹرکچر پر 210 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں جس سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
علاقائی
بلوچستان کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی کامیاب
پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ حاصل کئے
بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی نے میدان مار لیا جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی سردار کوہیار خان ڈومکی نے 35 ہزار 716 ووٹ حاصل کیے جبکہ آزاد امیدوار میر محمد اصغر خان مری 11 ہزار 949 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ضمنی انتخابات میں 22 امیدواروں نے حصہ لیا، کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 161 تھی، جس میں 64 ہزار 223 میل ووٹرز اور 51 ہزار 938 فی میل ووٹرز تھے۔
ضلع بھر میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 124 تھی، جس میں 52 مرد، 43 خواتین اور 29 مشترکہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے جبکہ 124 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 67 حساس اور 57 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
پولنگ بوتھ کی تعداد 342 تھی، جس میں 187 مرد اور 155خواتین کے لیے قائم کیے گئے جبکہ پولنگ کے دوران امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ یہ نشست پی پی پی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
تفریح
شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں ناگن بنیں گی
فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے،پرڈیوسر
معروف بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے نئی آنے والی فلم کے حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس کا پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے فلم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔
فلم پرڈیوسر نکھل نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں ناگن کے لیے بہترین انتخاب بنادیا ہے اور ہمیں خوشی ہے کہ وہ اس فلم کا حصہ بن رہی
نکھل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے جب شردھا کپور کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔ ہم نے اس فلم کے بنانے کے خیال کے ساتھ ہی شردھا سے رابطہ کیا تھا اور وہ جب ہی راضی ہوگئی تھیں۔ وہ اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں۔
فلم کی شوٹنگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہوسکتی ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل
-
پاکستان 2 دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
دنیا ایک گھنٹہ پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس