مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں کی گئی انوینٹری چیکنگ کے دوران اس قیمتی نوادرات کی گمشدگی کا انکشاف ہوا، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی


قاہرہ: مصر کی وزارتِ آثارِ قدیمہ نے تصدیق کی ہے کہ قاہرہ کے مشہور ایجپشن میوزیم کی ایک لیبارٹری سے 3 ہزار سال قدیم سونے کا کڑا لاپتا ہو گیا ہے۔
وزارت کے بیان کے مطابق، یہ تاریخی کڑا مصر کی اکیسویں سلطنت (1070 تا 945 قبل مسیح) کے فرعون آمنموپ کے دورِ حکومت سے تعلق رکھتا ہے۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ کڑا آخری بار کب دیکھا گیا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، حالیہ دنوں میں کی گئی انوینٹری چیکنگ کے دوران اس قیمتی نوادرات کی گمشدگی کا انکشاف ہوا، تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
وزارت نے واقعے کی انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، اور ملک بھر کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور زمینی سرحدی چیک پوسٹس پر آثارِ قدیمہ کی متعلقہ یونٹس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کڑے کی ممکنہ اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔
قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں واقع ایجپشن میوزیم میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد قیمتی نوادرات موجود ہیں، جن میں فرعون آمنموپ کا مشہور سنہری ماسک بھی شامل ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مصر میں یکم نومبر کو طویل عرصے سے زیرِ تکمیل "گریٹ ایجپشن میوزیم" کے افتتاح کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 28 minutes ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 hours ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 34 minutes ago








