آئی سی سی نے بھی 14 ستمبر کے واقعے کی انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اس حوالے سے ممکنہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ جانچ کی جائے گی


ایشیا کپ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی جانب سے پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معذرت کی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا کے خلاف 14 ستمبر کو کھیلے گئے میچ سے قبل پیدا ہونے والی غلط فہمی پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو "مس کمیونیکیشن" کا نتیجہ قرار دیا۔
خیال رہے کہ میچ سے قبل اینڈی پائی کرافٹ نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو آپس میں مصافحہ کرنے سے روک دیا تھا، جس پر پی سی بی نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا اور اسے "غیر ضروری اور غیر پیشہ ورانہ اقدام" قرار دیا تھا۔
آئی سی سی نے بھی 14 ستمبر کے واقعے کی انکوائری کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے، اور اس حوالے سے ممکنہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر باضابطہ جانچ کی جائے گی۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ ریفری کی تبدیلی کے معاملے پر جاری ڈیڈ لاک میں بھی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد قومی ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 9 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 12 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 8 گھنٹے قبل









