اعداد و شمار کے مطابق، صائم ایوب نے گزشتہ 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا "ریکارڈ" بنایا ہے


پاکستانی اوپننگ بیٹر صائم ایوب مسلسل آؤٹ آف فارم دکھائی دے رہے ہیں، ایشیا کپ کے دوران وہ تین مسلسل اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے ایشیا کپ میں 'صفر' پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وہ صرف دو گیندوں کا سامنا کر کے کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔
اس سے قبل 14 ستمبر کو بھارت کے خلاف اہم میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے تھے، جب کہ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف بھی وہ صرف ایک گیند کھیل کر صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔
اعداد و شمار کے مطابق، صائم ایوب نے گزشتہ 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 5 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا "ریکارڈ" بنایا ہے، اور اس عرصے میں وہ صرف ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہو سکے ہیں۔
ان کی مسلسل ناکامیوں نے پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں، اور کرکٹ ماہرین ان کی فارم پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 20 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 28 minutes ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 34 minutes ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 2 hours ago





