یہ درخواستیں 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ کرے گا


اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔
یہ درخواستیں 25 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔ مقدمے کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل بینچ کرے گا۔
قبل ازیں، 11 ستمبر کو عدالت نے ان درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کی ہدایت جاری کی تھی۔
یاد رہے کہ ان درخواستوں پر آخری سماعت 26 جون کو ہوئی تھی، جبکہ 17 جنوری 2025 کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قائم احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان کو 14 سال قید اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدالت نے اس کے ساتھ عمران خان پر 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ عدم ادائیگی کی صورت میں انہیں بالترتیب 6 ماہ اور 3 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔
کیس کا پس منظر:
190 ملین پاؤنڈز (القادر ٹرسٹ کیس) میں الزام ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی حکومت کے دوران برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کی جانب سے پاکستان کو منتقل کی گئی 50 ارب روپے کی رقم کو قانونی تحفظ دینے کے بدلے بحریہ ٹاؤن سے قیمتی اراضی اور مالی فوائد حاصل کیے۔
یہ کیس القادر یونیورسٹی کے لیے زمین کے مبینہ غیر قانونی حصول سے متعلق ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات کو مخفی رکھتے ہوئے کابینہ کو گمراہ کیا گیا، اور NCA کی وصول کردہ رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے بحریہ ٹاؤن کے واجبات میں ایڈجسٹ کر دیا گیا۔

گزشتہ روز کے ضافے کے بعد سونا آج ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- 3 hours ago

باجوڑ: انسداد پولیو ٹیم پر مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
- 5 hours ago

سڈنی دہشتگردانہ حملہ: عالمی سطح پر بھارتی دہشتگردی سے متعلق الزامات میں اضافہ،پاکستانی مؤقف کی تائید
- 4 hours ago

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- 4 hours ago

اداکارہ اریج چودھری نے ڈرامہ ’پل دو پل‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کر لیا
- 5 hours ago

سڈنی واقعہ : حملہ آور باپ نے بھارتی اور بیٹے نے آسٹریلوی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا، حکام کی تصدیق
- 5 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،محکمہ موسمیات
- 4 hours ago

پی ایس ایل 11 میں کتنے میچز ہونگے اور کہاں کہاں کھیلے جائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
- 5 hours ago

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 11 سال کا عرصہ بیت گیامگر والدین کا غم آج بھی تازہ
- 5 hours ago

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں منظور وٹو انتقال کر گئے
- 5 hours ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے شہدا کے ورثا کی امدادی رقم 50 لاکھ سے بڑھاکر ایک کروڑ کردی
- 5 hours ago










