Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ایپ میں سرچ کے دوران اب صارفین کو ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی نظر آئیں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر ستمبر 18 2025، 5:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

اگر آپ گوگل ایپ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ کر بور ہو چکے ہیں تو خوشی کی خبر یہ ہے کہ گوگل نے اپنی ڈسکور فیڈ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرا دیے ہیں۔

جلد ہی صارفین کو گوگل ڈسکور فیڈ میں صرف ویب مضامین ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام، ایکس (ٹوئٹر) اور یوٹیوب شارٹس جیسے پلیٹ فارمز کی پوسٹس بھی دیکھنے کو ملیں گی۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ گوگل ایپ میں سرچ کے دوران اب صارفین کو ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس بھی نظر آئیں گی، جس سے ان کا تجربہ مزید بہتر ہوگا۔

یہ فیچرز آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائے جائیں گے۔

لیکن بات صرف یہی نہیں، اب صارفین کو اپنی ڈسکور فیڈ حسبِ منشا ترتیب دینے کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے۔

  • صارفین کریئیٹرز یا پبلشرز کو فالو کر سکیں گے تاکہ ان کا مزید مواد فیڈ میں دیکھ سکیں۔

  • کسی کریئیٹر کے نام پر کلک کرنے سے ان کی سوشل میڈیا پوسٹس اور مضامین کا پریویو بھی دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گوگل نے اے آئی سمری (AI Summaries) کا فیچر بھی متعارف کرایا تھا، جس نے سرچ کو مزید آسان اور مؤثر بنایا۔

Advertisement
Advertisement