پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا، تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی


بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان کے قریب کینچتی کراس پر جمعرات کی دوپہر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق، فرنٹیئر کور (ایف سی) کا قافلہ گوادر سے تربت کی جانب رواں دواں تھا، جس میں 8 سے 10 کوسٹرز اور اسکواڈ کی گاڑیاں شامل تھیں۔ اسی دوران مبینہ طور پر بارود سے بھری زمباد گاڑی قافلے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا۔
واقعے میں قافلے کی دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ دھماکے سے قریبی علاقوں میں بھی لرزش محسوس کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا، تاہم حتمی تصدیق بم ڈسپوزل یونٹ (BDU) کی رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔
زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فوری طور پر تربت منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 3 گھنٹے قبل

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 2 گھنٹے قبل
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 2 گھنٹے قبل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 7 گھنٹے قبل

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 4 گھنٹے قبل

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 7 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے
- 8 گھنٹے قبل