انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، نہ کہ جارحانہ، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کو تکنیکی، تربیتی اور اسٹریٹجک سطح پر قریب لانا ہے


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کوئی نئی بات نہیں، بلکہ یہ کئی دہائیوں پر محیط شراکت داری کا تسلسل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے پر بھارت کی پریشانی فطری ہے، تاہم بھارت کا چیخنا پاکستان کے لیے کوئی مسئلہ نہیں۔
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی تعاون گزشتہ 40 سے 50 سال سے جاری ہے۔ بعض اوقات یہ تعاون بڑھ جاتا ہے اور بعض اوقات معمول پر آ جاتا ہے، لیکن اس کا بنیادی ڈھانچہ ہمیشہ سے موجود رہا ہے۔"
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، نہ کہ جارحانہ، اور اس کا مقصد دونوں ممالک کو تکنیکی، تربیتی اور اسٹریٹجک سطح پر قریب لانا ہے۔
خواجہ آصف نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ معاہدہ کسی خاص ملک کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا:
"ہم خود جارحیت کا شکار رہے ہیں، خصوصاً بھارت کی جانب سے۔ یہ معاہدہ ہماری دفاعی خودمختاری کو مضبوط بنانے کے لیے ہے، نہ کہ کسی پر حملہ کرنے کے لیے۔"
انہوں نے واضح کیا کہ اس معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا اور ایک دوسرے کی مدد کی جائے گی۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے بھارت کو تکلیف ہونا قدرتی بات ہے، لیکن ہمیں اس کی پروا نہیں۔
"بھارت کا چیخنا کوئی نیا یا سنگین مسئلہ نہیں۔ ہم تو برصغیر میں امن چاہتے ہیں لیکن اگر کوئی ہم پر حملہ کرے گا تو دفاع ہمارا حق ہے۔"
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی افواج پہلے سے سعودی عرب میں تعینات ہیں، اور یہ معاہدہ صرف اس تعاون کو باضابطہ شکل دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ "اس معاہدے سے کسی کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ دیگر ممالک بھی اس تعاون میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔"

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

