Advertisement
تفریح

معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا،میڈیا رپورٹس

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 20th 2025, 10:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
معروف امریکی گلوکار طیارہ حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق

ویب ڈیسک :امریکہ کے معروف کنٹری میوزک گلوکار اور نغمہ نگار ’بریٹ جیمز‘ ایک فضائی حادثے میں اپنی اہلیہ اور بیٹی سمیت جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹ جیمز کے نجی ہوائی جہاز کا حادثہ ریاست شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب پیش آیا، جہاں طیارہ کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ بریٹ جیمز، ان کی اہلیہ میلوڈی ولسن اور بیٹی میرل میکس ویل ولسن نجی طیارے میں سوار تھے،یہ طیارہ امریکی شہر نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک اسکول کے قریب کھیت میں گرا تاہم اس حادثے میں طیارے موجود افراد کے علاوہ کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا معلوم کی جاسکیں۔ 

خیال رہے کہ بریٹ جیمز گریمی ایوارڈ یافتہ گلوکار اور نغمہ نگار تھے جنہوں نے کئی مقبول گیت تحریر کیے اور گائے جو مداحوں میں بےحد مقبول ہیں۔ ان بریٹ جیمز کی اچانک موت نے امریکی میوزک انڈسٹری کو گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement