برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
یونیورسٹی اس سہولت کو ایک محفوظ ماحول میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے،پرو وائس چانسلر


لندن: برطانیہ کی تاریخی آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی۔
غیر ملکی خبر میڈیا کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اے آئی پلیٹ فارم تک مفت رسائی دے دی، اس اقدام کے بعد طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت میں رسائی دینے والی پہلی یونیورسٹی بن گئی۔
ذرائع کے مطابق تمام طلبا اور اسٹاف کو چیٹ جی پی ٹی ای ڈی یو (خاص ورژن جو تعلیمی اداروں کے لیے بنایا گیا جس میں ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے سخت ضوابط طے کیے گئے ہیں) سسٹم تک رسائی دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کی لانچ اور مقبولیت کے بعد تعلیم کے شعبے میں اس پلیٹ فارم کو نقل کے لیے استعمال کیے جانے کے امکانات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
اس حوالے سے آکسفورڈ یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر فار ڈیجیٹل این ٹریفتن کا کہنا تھا کہ اسٹاف اور طلبا کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی جنریٹیو اے آئی کا استعمال کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس سہولت کو ایک محفوظ ماحول میں ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل






