اغوا کاروں نے دونوں مغویوں کو تشدد کرنے کے بعد سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا جس کے بعد لاشیں زرد آلو کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے،لیویز حکام


زیارت:بلوچستان کے ضلع زیارت کے سیاحتی مقام زیزری سے 42 روز قبل اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) افضل باقی اور ان کے بیٹے کو اغوا کاروں نے قتل کردیا ہے۔
چند روز قبل مغوی باپ بیٹے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ حکومت سے اغوا کاروں کے مطالبات تسیلم کرنے کی اپیل کررہے تھے۔
لیویزحکام کے مطابق ہرنائی ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی تھی کہ ہرنائی کے علاقے زرد آلو کے قریب 2 لاشیں پڑی ہوئی ہیں، لیویز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں لاشوں کی شناخت اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اور ان کے بیٹے مستنصر بلال سے ہوئی۔
اغوا کاروں نے دونوں مغویوں کو تشدد کرنے کے بعد سروں پر گولیاں مار کر قتل کیا جس کے بعد لاشیں زرد آلو کے علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے جب کہ اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہیں شہید قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اسٹنٹ کمشنر محمد افضل کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہ کہ محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل فرض شناس ۔ محنتی اور قابل افسر تھے اور وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ اسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔
خیال رہے کہ 10 اگست کو اسسٹنٹ کمشنر زیارت افضل باقی اپنی فیملی اور محافظوں کے ہمراہ زیارت کے سیاحتی مقام زیزری میں پکنک منا رہے تھے کہ اسی دوران قریبی پہاڑ سے ایک درجن سے زائد مُسلح ملزمان نے انہیں گھیرے میں لے کر محافظوں سے اسلحہ چھین کر ان کی گاڑی کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ: شاہینوں کی محتاط بلے بازی،بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ : صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری مکمل کرنے کے بعد ’فائر نگ کرنے کا انداز‘سوشل میڈیا پروائرل
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرزکی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹاکرا: سابق کھلاڑیوں نے فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
- 6 گھنٹے قبل

صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ : خانہ بدوش بچی سے اجتماعی زیادتی کی تصدیق، بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری کو مداحو ں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
- 7 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس:چشم دید گواہ اوربانی پی ٹی آئی کے سابق ملٹری سیکرٹری کا بیان سامنے آگیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: پولیس نے بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

آسٹریلیا ،برطانیہ اور کینیڈا نے باضابطہ طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا
- 4 گھنٹے قبل