ڈبلیو ایچ او کی دوران حمل پیراسیٹامول کا استعمال محفوظ قرار دے کر ٹرمپ کے دعوے کی تردید
نتائج کو بار بار ثابت نہ کر پانے کی وجہ سے کسی سطحی نتیجے پر پہنچنے میں خاصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ترجمان


عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور یورپی یونین نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال کو محفوظ قرار دیا ہے اور اس حوالے سے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ سے اختلاف کیا ہے جس میں انہوں نے اس عام دردکش دوا کو آٹزم سے جوڑا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس تعلق کے شواہد غیر مستقل ہیں اور نتیجہ اخذ کرنے میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے آٹزم کو بچپن میں ویکسین کے استعمال اور حاملہ خواتین کے ٹائلینول (پیراسیٹامول) کھانے سے منسلک کیا تھا۔
یورپی میڈیسنز ایجنسی (ای ایم اے) کے مطابق کوئی نیا ثبوت موجود نہیں جس کی بنیاد پر یورپی خطے میں حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال سے متعلق موجودہ سفارشات میں تبدیلی کی ضرورت ہو۔
ای ایم اے کے مطابق دستیاب شواہد نے حمل کے دوران پیراسیٹامول کے استعمال اور آٹزم کے درمیان کوئی تعلق نہیں پایا، پیراسیٹامول حمل کے دوران ضرورت پڑنے پر کم سے کم مؤثر خوراک اور کم از کم مدت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ برطانیہ کے صحت کے نگران ادارے نے بھی پہلے کہا تھا کہ اس کا استعمال محفوظ ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 minutes ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 11 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 9 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 9 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 hours ago





