Advertisement
ٹیکنالوجی

گوگل نےجی میل صارفین کیلئےنیا بہترین فیچر متعارف کروا دایا

اس فیچر سے صارفین کے لیے یہ تعین کرنا آسان ہو گا کہ کونسی ای میل کو اوپن کرکے مکمل پڑھنے کی ضرورت ہے اور کونسی پڑھے بغیر مارک ایز ریڈ کر دینی چاہیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Sep 25th 2025, 11:23 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گوگل نےجی میل صارفین کیلئےنیا بہترین فیچر متعارف کروا دایا

ویب ڈیسک:گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ای میل سے متعلق اہم فیچر متعارف کروا دیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ فونز میں جیل میل نوٹیفکیشن کے لیے ایک بہترین آپشن کا اضافہ کیا، جو گوگل صارفین کے لیے مددگار ثابت ہو گا، ایسے کئی صارفین ہیں جن کے ان باکس میں ہزاروں ایسی میلز موجود ہوتی ہیں جو ان ریڈ (unread) ہوتی ہیں،جن کے لیے کمپنی نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جی میل نوٹیفکیشنز میں مارک ایز ریڈ بٹن کا اضافہ کر دیا ہے۔

 ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک جی میل صارف کو اوسطاً روزانہ 10 سے 11 ای میلز موصول ہوتی ہیں،یہ تعداد بظاہر بہت زیادہ تعداد نہیں، مگر جب انہیں نظر انداز کیا جائے تو بتدریج ان ریڈ ای میلز کی تعداد بڑھتی چلی جاتی ہے۔  

جی میل کا یہ نیا فیچر’مارک ایز ریڈ‘ بٹن ایسی ہی ای میلز کے لیے ہو گا،اس سے اینڈرائیڈ فونز پر جی میل استعمال کرنے والے افراد کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔

اس فیچر سے صارفین کے لیے یہ تعین کرنا آسان ہو گا کہ کونسی ای میل کو اوپن کرکے مکمل پڑھنے کی ضرورت ہے اور کونسی پڑھے بغیر مارک ایز ریڈ کر دینی چاہیے۔

 نوٹیفکیشن میں ایسا کرنے سے صارفین کا کافی وقت بچے گا جو جی میل ایپ یا براؤزر پر اوپن کر کے ان ای میلز کو اوپن کرنے میں لگتا۔

Advertisement
وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم  پڑھ کر آئیں،  جسٹس حسن رضوی

وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، 27 ویں ترمیم پڑھ کر آئیں، جسٹس حسن رضوی

  • 7 hours ago
گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا

  • 5 hours ago
وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت

وزیرِ اعظم کی آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئےتیاریوں کی ہدایت

  • 3 hours ago
بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر،  آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، آئندہ ماہ قیمت میں 65 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

  • 9 hours ago
ڈی جی آئی ایس پی آرکا  قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے  بھرپور خیرمقدم

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم

  • 8 hours ago
ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

  • 4 hours ago
بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ کی پاکستانی خدشے کی تصدیق

  • 9 hours ago
اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ میں پاکستان کی ایک اور قرارداد حق خودارادیت متفقہ طور پر منظور

  • 9 hours ago
سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ

سعودی عرب امریکا سے جنگی طیارے اور جدید ٹینک سمیت 142 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدے گا، ٹرمپ

  • 10 hours ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  • 9 hours ago
آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

  • 6 hours ago
41مخصوص  نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

41مخصوص نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا، جسٹس جمال مندوخیل

  • 7 hours ago
Advertisement