بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلووینیا نے گزشتہ برس باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا


یورپ کے ملک سلووینیا نے اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سلووینیا نے گزشتہ برس باضابطہ طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا، جبکہ رواں سال جولائی میں اسرائیلی کابینہ کے دو دائیں بازو کے وزرا پر بھی سفری پابندیاں لگائی گئیں تھیں۔
سلووینیا کی وزارتِ خارجہ کی اسٹیٹ سیکرٹری نیوا گراشچ نے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ"یہ اقدام سلووینیا کی بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کے تحفظ اور اصولی و مستقل خارجہ پالیسی کے عزم کی تصدیق ہے۔"
خیال رہے کہ اگست میں سلووینیا نے اسرائیل کو اسلحے کی فروخت پر پابندی لگائی تھی، اور ساتھ ہی اسرائیلی قبضے میں موجود فلسطینی علاقوں میں تیار کردہ مصنوعات کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔
نیوا گراشچ کے مطابق، بنیامین نیتن یاہو پر غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، کیونکہ وہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں زیرِ تفتیش ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ "اس فیصلے سے اسرائیل کو یہ پیغام دینا مقصود ہے کہ سلووینیا، بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں اور انسانی قوانین کی مکمل پاسداری کی توقع رکھتا ہے۔"

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

علامہ اقبال لاء کالج آزادی چوک سرگودھا میں بیادِ اقبال مشاعرہ کا انعقاد
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
27 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل ، جوڈیشل کمیشن اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو
- ایک گھنٹہ قبل

حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کیلئے محنت کررہے ہیں،شہبازشریف
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،فتنۃ الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد جہنم واصل
- 20 گھنٹے قبل

نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نےعہدے کا حلف اٹھا لیا
- ایک گھنٹہ قبل

شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 15 دہشتگردجہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

روس سے نبرآزما یوکرین کا فرانس سے 100 رافیل طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
- 21 گھنٹے قبل

ٹرائی سیریز: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ، جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے،سلمان آغا
- 19 گھنٹے قبل

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے بابر اعظم پر جرمانہ عائدکر دیا
- 32 منٹ قبل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے طلبہ میں سکالرشپش چیک تقسیم کر دیئے
- 18 گھنٹے قبل












