Advertisement

سابق فرانسیسی صدر کو مجرمانہ سازش پر 5 سال قید، قذافی فنڈنگ کیس میں اہم فیصلہ

نکولس سرکوزی کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی سے مبینہ طور پر لاکھوں یورو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Sep 25th 2025, 10:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق فرانسیسی  صدر  کو مجرمانہ سازش پر 5 سال قید، قذافی فنڈنگ کیس میں اہم فیصلہ

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی سے مبینہ طور پر لاکھوں یورو غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے کیس میں پانچ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، جن میں سے دو سال معطل ہوں گے۔

یہ تاریخی فیصلہ پیرس کی فوجداری عدالت نے سنایا، جہاں سرکوزی کو مجرمانہ سازش میں ملوث پایا گیا، جبکہ انہیں غیر قانونی انتخابی فنڈنگ اور بالواسطہ کرپشن کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، سرکوزی نے فیصلے کے بعد فوری طور پر اپیل کا اعلان کیا، لیکن قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے باوجود انہیں قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
70 سالہ سابق صدر نے عدالت کے باہر اپنے بیان میں کہا "یہ فیصلہ قانون کی حکمرانی اور عدالتی نظام پر عوام کے اعتماد کے لیے شدید خطرناک ہے۔"

عدالت نے انہیں ایک لاکھ یورو جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا، اور کہا کہ ان کے قریبی ساتھیوں نے قذافی حکومت سے رابطے قائم کیے تاکہ 2007 کی انتخابی مہم کے لیے مالی تعاون حاصل کیا جا سکے۔ تاہم، عدالت نے تسلیم کیا کہ براہِ راست غیر قانونی فنڈز لینے کے شواہد ناکافی تھے۔

Advertisement
سلووینیا کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان

سلووینیا کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری  چھوڑی ،  فرح حسین

بہتر ازدواجی زندگی اور بچوں کے لیے اداکاری چھوڑی ، فرح حسین

  • 3 گھنٹے قبل
روزانہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی کا راز ہو سکتی ہے

روزانہ دہی کھانے کی عادت طویل اور صحت مند زندگی کا راز ہو سکتی ہے

  • 3 گھنٹے قبل
میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی

میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی

  • 7 گھنٹے قبل
اسرائیل کا صنعا پر فضائی حملہ، انصاراللہ کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا

اسرائیل کا صنعا پر فضائی حملہ، انصاراللہ کے 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 فائنل میں جگہ بنالی

  • 6 گھنٹے قبل
سیلاب زدگان کو 10 لاکھ تک امداد دی جائے گی ، مریم نواز

سیلاب زدگان کو 10 لاکھ تک امداد دی جائے گی ، مریم نواز

  • 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کی ترک صدر کی کھل کر تعریف، شام اور یوکرین پر گفتگو

ٹرمپ کی ترک صدر کی کھل کر تعریف، شام اور یوکرین پر گفتگو

  • 3 گھنٹے قبل
بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ساف انڈر17 فائنل میں جگہ بنا لی

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ساف انڈر17 فائنل میں جگہ بنا لی

  • 8 گھنٹے قبل
ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی  نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار

ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار

  • 8 گھنٹے قبل
چاغی سیکورٹی فورسز  کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

  • 8 گھنٹے قبل
190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement