ماریا برینیاس موریرا کا انتقال اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں ہوا تھا اور وفات سے قبل وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں


اگر آپ روزانہ دہی کھانے کے عادی ہیں تو یہ عادت نہ صرف صحت کے لیے مفید ہو سکتی ہے بلکہ لمبی عمر کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔
یہ بات ایک حالیہ تحقیق میں سامنے آئی ہے جو دنیا کی معمر ترین خاتون سمجھی جانے والی ماریا برینیاس موریرا کی زندگی پر کی گئی۔
ماریا برینیاس موریرا کا انتقال اگست 2024 میں 117 سال کی عمر میں ہوا تھا اور وفات سے قبل وہ دنیا کی معمر ترین شخصیت کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
اسپین کی بارسلونا یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے وابستہ محققین نے ان کی زندگی کے آخری ایام میں ان کی خوراک، جسمانی نمونوں اور طرزِ زندگی کا جائزہ لیا تاکہ ان کی طویل العمری کی وجوہات کو سمجھا جا سکے۔
تحقیقی ٹیم نے ماریا کے خون، پیشاب اور لعاب دہن کے نمونے اس وقت حاصل کیے جب ان کی عمر 116 برس تھی، اور ان کا موازنہ ان کی 80 سالہ بیٹی سے کیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ ماریا برینیاس دن میں تین مرتبہ دہی کھاتی تھیں اور اسے اپنی صحت کا لازمی جزو قرار دیتی تھیں۔
تحقیق کے مطابق، جینیاتی عوامل کے ساتھ ساتھ دہی کھانے کی عادت نے بھی ان کی صحت مند اور طویل زندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
خود ماریا برینیاس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی لمبی عمر کو اچھی قسمت اور مضبوط جینز کا نتیجہ مانتی تھیں، اور محققین نے بھی ان کے اس مؤقف کی تائید کی۔
ماریا 4 مارچ 1907 کو امریکا میں پیدا ہوئیں، لیکن 8 سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ اسپین منتقل ہو گئی تھیں۔
ان کی زندگی کا بیشتر حصہ وہاں ہی گزرا، جہاں وہ ایک پرسکون اور متوازن طرزِ زندگی کی علمبردار رہیں۔

پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقا کے دو اہم کھلاڑی باہر
- 5 hours ago

بلوچستان کے بعد سندھ حکومت کی بھی خیبرپختونخوا کی مسترد شدہ بکتر بند گاڑیاں لینے کی درخواست
- 3 hours ago

برطانوی وزیراعظم کا اعلان ، مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈ
- 3 hours ago

جھگڑے والی رات الگ سونا ہی بہتر‘ مریم نفیس کا ازدواجی مشورہ
- 3 hours ago

گرم چائے پینا ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے زیادہ مفید قرار
- 5 hours ago

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، میتھو شارٹ اور کونولی کی شاندار اننگز سے سیریز اپنے نام کر لی
- 3 hours ago

پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی تعاون کے نئے معاہدے
- 3 hours ago
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں ہوگا، ٹرمپ کا اعلان
- 3 hours ago

غزہ میں انسانی بحران سنگین، امدادی پابندیاں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ
- 3 hours ago

گوگل پر کن چیزوں کی تلاش نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے؟ ماہرین کی ہدایات
- 2 hours ago

اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ابراہیمی معاہدہ رواں برس کے اختتام تک طے پا جائے گا،ٹرمپ کا دعویٰ
- 4 hours ago

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی
- 5 hours ago