انہوں نے شادی کے بعد ازدواجی زندگی کو متوازن رکھنے اور بچوں کی بہتر تربیت کے لیے اداکاری سے دستبرداری اختیار کی


نامور ٹی وی میزبان و اداکارہ فرح حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد ازدواجی زندگی کو متوازن رکھنے اور بچوں کی بہتر تربیت کے لیے اداکاری سے دستبرداری اختیار کی۔
انہوں نے یہ گفتگو حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کے دوران کی، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ اور ذاتی زندگی کے کئی پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
فرح حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے شوبز کا آغاز بطور اداکارہ کیا، مگر جلد ہی پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر مارننگ شو کی میزبانی شروع کر دی، اس وقت مارننگ شوز کا رجحان نجی چینلز پر عام نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر انہیں کم عمری کے باعث متعدد بار میزبانی کے لیے مسترد کیا گیا، لیکن بالآخر انہیں موقع ملا اور ان کا شو ناظرین میں بے حد مقبول ہوا۔
"زندگی ایک تحفہ ہے، ہر لمحہ قیمتی ہے"
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "زندگی رب کی طرف سے عطا کردہ سب سے خوبصورت تحفہ ہے۔ ہر دن، ہر لمحہ اور ہر سانس کو قدر کے ساتھ گزارنا چاہیے۔"
فرح حسین نے بتایا کہ وہ فطرتاً سنجیدہ مزاج کی حامل ہیں اور یہی خوبی انہیں دوسروں کے احساسات اور دکھ درد کو سمجھنے کے قابل بناتی ہے۔ ان کے مطابق"جس دن انسان دوسروں کے دکھ سے بے نیاز ہو جائے، اس دن وہ انسان نہیں رہتا۔"

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 گھنٹے قبل



