فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے

وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
اوول آفس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات ایک گھنٹہ 20 منٹ سے زائد جاری رہی۔
ملاقات شروع ہونے سے قبل امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیت کے مالک ہیں، امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان بھی شاندار شخص ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ امریکہ
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 25, 2025
وزیر اعظم محمد شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے.
اینڈریوز ایئر بیس پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا ریڈ کارپٹ پر امریکی ایئر فورس کے اعلی عہدیدار نے استقبال کیا. وزیرِ اعظم کا… pic.twitter.com/KPAuwGlx07
اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق صدر ٹرمپ سے مسلم رہنماؤں کی ملاقات مفید رہی، اب اگلا مرحلہ طے کیے گئے نکات پر عمل درآمد کا ہے۔
انہوں نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ معرکہ حق میں پاکستانی افواج نے ہندوستان کو شکستِ فاش دی ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دنیا کو دکھایا کہ کس طرح جنگیں لڑی جاتی ہیں۔
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات ہوئی، اس دوران وزیراعظم نے باہمی اعتماد اور علاقائی تعاون و ترقی پر مبنی تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم دُہرایا۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 hours ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago


