Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب: بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں

اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر بھی روشنی ڈالی، اور کہا کہ گزشتہ 80 سال سے فلسطینی قوم اسرائیلی مظالم کا شکار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 hours ago پر Sep 26th 2025, 7:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب: بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے جنگ میں فتح حاصل کر لی ہے اور اب ہم بھارت کے ساتھ جامع، بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

اپنے خطاب کا آغاز وزیر اعظم نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت سے کیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کو اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں اقوام متحدہ کو مؤثر انداز میں چلایا، جو قابل ستائش ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی دنیا ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پیچیدہ ہو چکی ہے، جہاں تنازعات بڑھ رہے ہیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں، انسانی بحران شدت اختیار کر رہے ہیں اور دہشتگردی عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔ جعلی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے نے عوامی اعتماد کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بانی پاکستان کے ویژن کے تحت پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی ہے۔ ہم ہمیشہ سفارتکاری اور مکالمے کو ترجیح دیتے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سال اسی فورم پر ہم نے واضح کیا تھا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، اور یہ بات مئی میں سچ ثابت ہوئی، جب مشرقی سرحد سے جارحیت کے جواب میں پاکستان نے موثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔

ان کے مطابق، بھارت نے پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو رد کرتے ہوئے پاکستان کے شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنا دفاعی حق استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں بہادری کا مظاہرہ کیا، جبکہ ائرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی سربراہی میں فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے جانبازوں اور شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ان کی قربانیاں قوم کا فخر ہیں اور ان کی ماؤں کا حوصلہ ہمیں روشنی دکھاتا ہے۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر بامقصد مذاکرات چاہتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنے حق خودارادیت کا استعمال کریں گے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر بھی روشنی ڈالی، اور کہا کہ گزشتہ 80 سال سے فلسطینی قوم اسرائیلی مظالم کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے اور غزہ میں خواتین اور بچے بھی ظلم کا نشانہ بن رہے ہیں، اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کیا، جس کی سرحدیں 1967 کی بنیاد پر ہوں اور دارالحکومت القدس شریف ہو۔

انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے قطری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں جن کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جانا چاہیے۔ پاکستان دہشتگردوں کے سامنے ایک دیوار ثابت ہوا ہے اور عالمی امن کے لیے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن، پاکستان دنیا میں امن، انصاف اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
بھارت کرکٹ بورڈکی شکایت پرصاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی آئی سی سی میں پیشی

بھارت کرکٹ بورڈکی شکایت پرصاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کی آئی سی سی میں پیشی

  • 5 hours ago
لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر پاکستان  کا ردِعمل آگیا

لداخ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کی شہادت پر پاکستان کا ردِعمل آگیا

  • 3 hours ago
ایشیا کپ سپر فورمرحلہ : سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فورمرحلہ : سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 40 minutes ago
آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو قصوروار قرار

آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو قصوروار قرار

  • 3 hours ago
غزہ بحران:  نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا،دوران تقریر متعدد ممالک کے نمائندوں کا واک آؤٹ

غزہ بحران: نیتن یاہو کو عالمی سطح پر بائیکاٹ کا سامنا،دوران تقریر متعدد ممالک کے نمائندوں کا واک آؤٹ

  • 3 hours ago
ٹرمپ کا بڑا اعلان: بھارتی ادویات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس

ٹرمپ کا بڑا اعلان: بھارتی ادویات پر 100 فیصد درآمدی ٹیکس

  • 3 hours ago
پنجاب: صوبائی حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا

پنجاب: صوبائی حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا

  • 5 hours ago
حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے،ویڈیو وائرل

حارث رؤف اور رونالڈو کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی رافیل گرادیے،ویڈیو وائرل

  • 4 hours ago
رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ  ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ  ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری

  • 3 hours ago
نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

  • 4 hours ago
اتر پردیش: میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر پولیس تشدد، 20 مسلمانوں پر مقدمے

اتر پردیش: میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر پولیس تشدد، 20 مسلمانوں پر مقدمے

  • an hour ago
وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت

  • 5 hours ago
Advertisement