رپورٹ کے اختتام پر خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اصلاحات نہ کیں تو ملک کو مزید سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے


معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور فی کس قرضہ اب 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے تک پہنچ چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برسوں میں ہر پاکستانی شہری پر قرضہ دو گنا سے زائد بڑھ چکا ہے، جب کہ 2013 میں یہ رقم صرف 90 ہزار 47 روپے تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے کل قرضے اب معیشت کے 70.2 فیصد کے برابر ہو چکے ہیں، جو خطے کے دیگر ممالک بھارت (57.1%) اور بنگلہ دیش (36.4%) کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ مزید یہ کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کا بوجھ معیشت کے 7.7 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس سے مالیاتی نظام پر مزید دباؤ بڑھ رہا ہے۔
تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان خطرناک حد تک قرض کے جال میں پھنس چکا ہے، خاص طور پر 2020 کے بعد روپے کی قدر میں 71 فیصد کمی کے باعث بیرونی قرضے مقامی کرنسی میں 88 فیصد بڑھ چکے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ فِسکل ریسپانسبلٹی ایکٹ میں مقررہ حد سے 10 فیصد زائد ہو چکا ہے، جب کہ قرضوں کی ادائیگی ملکی معیشت کے تقریباً 8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
تھنک ٹینک نے حکومت پر زور دیا ہے کہ مزید ٹیکسوں کا نفاذ کوئی پائیدار حل نہیں بلکہ معیشت کو سہارا دینے کے لیے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، شرح سود کو کم کرنے اور مالی نظم و ضبط اپنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پالیسی ریٹ کو 11 فیصد سے کم کر کے 9 فیصد پر لایا جائے، جس سے حکومت کے قرضوں پر سود کی لاگت میں 12 کھرب روپے تک کی کمی ممکن ہے۔ اس سے نہ صرف مالی گنجائش بڑھے گی بلکہ کاروباری مسابقت بھی بہتر ہوگی۔
رپورٹ کے اختتام پر خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے فوری اصلاحات نہ کیں تو ملک کو مزید سنگین معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال میں ترقیاتی اخراجات کے لیے مالی گنجائش نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے نہ صرف بنیادی ڈھانچے کی بحالی بلکہ معاشی ترقی کے دیگر شعبے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

