شیاؤمی نے آئی فون کا متبادل قرار دیے جانے والے دو جدید اسمارٹ فونز، ’شیاؤمی 17 پرو‘ اور ’شیاؤمی 17 پرو میکس‘ متعارف کرا دیے ہیں


چینی اسمارٹ فون ساز کمپنی شیاؤمی نے آئی فون کا متبادل قرار دیے جانے والے دو جدید اسمارٹ فونز، ’شیاؤمی 17 پرو‘ اور ’شیاؤمی 17 پرو میکس‘ متعارف کرا دیے ہیں، جن میں طاقتور بیٹری، جدید کیمرے اور جدید ترین چِپ سیٹ شامل ہیں۔
شیاؤمی 17 پرو:
اس ماڈل کو 6.3 انچ کی اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ فون میں 6300 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری نصب کی گئی ہے، جسے 50 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فون میں جدید ہائپر او ایس 16 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔
اسے 12 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ، 128 جی بی، 256 جی بی، اور 1 ٹی بی اسٹوریج کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی کے لیے فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر جدید فیچرز شامل ہیں۔
کیمرہ سیٹ اپ میں پیچھے تین 50 میگا پکسل کے کیمرے اور سامنے بھی 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
شیاؤمی 17 پرو میکس:
یہ فون 9.6 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس میں 7500 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، جو 50 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سہولت رکھتی ہے۔
یہ ماڈل بھی 12 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ آتا ہے، جب کہ اسٹوریج آپشنز میں 512 جی بی اور 1 ٹی بی شامل ہیں۔
سیکیورٹی فیچرز کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے۔
کیمروں کی بات کی جائے تو پیچھے بھی تین 50 میگا پکسل کیمرے اور سامنے 50 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
قیمت اور دستیابی:
ابتدائی طور پر یہ فونز چند ممالک میں دستیاب ہوں گے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت دیگر مارکیٹس میں بھی پیش کیا جائے گا۔
شیاؤمی 17 پرو کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے سے شروع ہو کر 2 لاکھ 37 ہزار روپے تک جاتی ہے۔
شیاؤمی 17 پرو میکس کی ابتدائی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور مہنگے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

اتر پردیش: میلاد النبی ﷺ کے جلوس پر پولیس تشدد، 20 مسلمانوں پر مقدمے
- 4 گھنٹے قبل

ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم سے 'مارکیٹ ویلیو' کا خانہ ختم کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی کا فیصلہ: بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو قصوروار قرار
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ سپر فورمرحلہ : سری لنکا کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب: بھارت کے ساتھ بامقصد مذاکرات کے لیے تیار ہیں
- 4 گھنٹے قبل

ایران اور روس کے درمیان 25 ارب ڈالر کا ایٹمی توانائی معاہدہ
- 2 گھنٹے قبل

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری
- 5 گھنٹے قبل
آم کھانے سے بلڈ شوگر کنٹرول، نئی تحقیق نے پرانا تصور بدل دیا
- 2 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کا خطاب شروع ہوتے ہی عرب و مسلم وفود اقوام متحدہ اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

عرفان پٹھان کی پاکستان ٹیم پر غیر متوقع تعریف، بنگلادیش کے خلاف شاندار دفاع کو سراہا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا ہر شہری 3.18 لاکھ روپے کا مقروض، تھنک ٹینک کی رپورٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے ملاقات: ٹرمپ کے کوٹ پر پن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
- 2 گھنٹے قبل