پاکستان کا افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز، 16 پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ
پناہ گزینوں نے بھی واپسی کے عمل میں ٹرانسپورٹ اور کرایوں میں اضافے کی شکایات کی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر 3 لاکھ روپے کا کرایہ اب 6 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے


پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کے عمل کو تیز کرتے ہوئے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں قائم 16 افغان پناہ گزین کیمپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزارت ریاست و سرحدی امور (سیفران) کے نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کیمپ ہری پور، چترال، اپر دیر، چاغی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، پشین، کوئٹہ اور میانوالی میں واقع ہیں۔
کیمپوں کے خاتمے کے بعد متعلقہ جگہیں صوبائی حکومتوں اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دی جائیں گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ یکم ستمبر 2025 سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 13 لاکھ افغان باشندے، جن کے کارڈز 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں، اب پاکستان میں غیر قانونی تصور ہوں گے۔ دوسری جانب یو این ایچ سی آر نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واپسی کا عمل رضا کارانہ، محفوظ اور باوقار ہونا چاہیے۔
پناہ گزینوں نے بھی واپسی کے عمل میں ٹرانسپورٹ اور کرایوں میں اضافے کی شکایات کی ہیں، جبکہ بعض مقامات پر 3 لاکھ روپے کا کرایہ اب 6 لاکھ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
اگرچہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بارہا کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت افغان مہاجرین کو زبردستی واپس نہیں بھیجے گی، لیکن کیمپوں کی بندش نے ہزاروں پناہ گزینوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق اس وقت بھی پاکستان میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین موجود ہیں، جن میں سب سے زیادہ تعداد خیبرپختونخوا میں مقیم ہے۔

ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستانی ٹیم اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی
- 4 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 نئے مریض رپورٹ
- 5 گھنٹے قبل

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی
- 2 گھنٹے قبل

باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے چھوڑے بارودی مواد کے دھماکے سے 3 بچے شہید ، 5 زخمی
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے
- ایک گھنٹہ قبل

داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی عرف انوار مزار شریف افغانستان میں ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا
- 2 منٹ قبل

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
- 3 گھنٹے قبل

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت
- 41 منٹ قبل

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے
- 29 منٹ قبل