معمر رانا نے انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر کا آغاز محسن حسن خان کی پیشکش پر کیا، جب وہ جم میں ورزش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ والد کی اجازت کے بعد فلم انڈسٹری کا رخ کیا

.webp&w=3840&q=75)
معروف پاکستانی فلمی اداکار معمر رانا نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ 2002 کی سپر ہٹ فلم "یہ دل آپ کا ہوا" کے بعد بننے والی فلمیں ہی دراصل پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال کا سبب بنیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی پروڈکشن اور کامیابی نے فلم سازوں کو واضح پیغام دیا کہ معیاری سنیما کیسے بنایا جاتا ہے، مگر افسوس کہ اس کے بعد آنے والی فلموں میں نہ کہانی کا تنوع رہا اور نہ کرداروں میں کوئی جدت۔ انہوں نے بتایا کہ بعد کے برسوں میں انہیں اور اداکار شان کو بار بار ایک جیسے کرداروں میں ڈالا گیا، جن میں لاچا، کرتا، غنڈے، اور ایک ہیروئن کا محدود فارمولہ بار بار دہرایا گیا، جس سے ناظرین بھی اکتا گئے۔
معمر رانا نے انکشاف کیا کہ فلمی کیریئر کا آغاز محسن حسن خان کی پیشکش پر کیا، جب وہ جم میں ورزش کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ والد کی اجازت کے بعد فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور 1997 کی فلم "دیوانے تیرے پیار کے" کے بعد اداکاری میں دلچسپی پیدا ہوئی۔ بالی وڈ فلم "دوبارہ" میں اپنے مختصر کردار کے حوالے سے بھی انہوں نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی اس کی تفصیلات بتا دی گئی تھیں اور یہ کردار دراصل سنجے دت کے لیے تھا۔
معمر رانا کا ماننا ہے کہ اگر "یہ دل آپ کا ہوا" جیسی فلموں کے معیار کو برقرار رکھا جاتا تو لالی وُڈ کا زوال نہ آتا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل



