Advertisement
تجارت

سرگودھا یونیورسٹی اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت

کسی بھی ملک کی تقدیر کو بدلنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے صنعت کا اہم اور مرکزی کردار ہوتا ہے،وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر عباس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 hours ago پر Sep 28th 2025, 4:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سرگودھا یونیورسٹی  اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں صنعتی نمائش  کا انعقاد،متعدد کمپنیوں کی شرکت

لاہور: یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایورسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے زیر اہتمام نویں پاکستانی صنعتی نمائش 2025ء کا آغاز ہوگیا ہے جس میں متعدد عالمی کمپنیوں،اساتذہ، مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

صنعتی نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر مواصلات و قانون صہیب احمد بھرتھ نے ایکسپو سنٹر لاہور میں کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انورچوہدری، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر مسعود سرور اعوان، ڈائریکٹر ایورسٹ انٹرنیشنل مسٹر وانگ زیہائی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایورسٹ انٹرنیشنل یوسف فا، منیجر زورین چنگ، پاک بحریہ سے کموڈور شفیق الرحمن، کموڈور مہتاب خان، یونیورسٹی ڈینز، ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال، عمائدین شہر، مختلف چائینیز کمپنیز کے ڈائریکٹرز، مالکان اور پاکستان بھر سے آئے ہوئے معروف تاجر، ایکسپورٹرز، امپورٹرز، مختلف یونیورسٹیز کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور عام شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ چائینہ پاکستان کا تجارتی حوالے سے ہر فورم پر ایک قریبی دوست ہے۔ پاکستان کے چائینہ کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات رہے اور پاکستان و چائینہ کی عوام بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پاکستان میں تجارت کو بھرپور فروغ دے رہی ہے جس کے غیر معمولی نتائج سامنے آرہے ہیں اور امپورٹر و ایکسپورٹر کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔

صہیب احمد بھرتھ نے نویں پاکستانی صنعتی نمائش کو تجارتی اور تعلیمی شعبہ کے حوالے سے بہت بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا انعقاد کرنے پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور ان کی ٹیم انڈسٹری اور تعلیم کو آپس میں جوڑنے کے لئے جو اقدامات کررہی ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں چائنیز کمپنیز کو تجارت اور امپورٹ وایکسپورٹ کے حوالے سے بھرپور مواقع بھی فراہم کررہے ہیں۔ نیز پاکستان میں بھی اپنے سرمایہ کاروں کی ہر فورم پر مدد اورحوصلہ افزائی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چائینہ پاکستان کو ہر فورم پر سپورٹ کررہا ہے اور اب اللہ کے فضل و کرم سے وطن عزیز میں معاشی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں۔ صوبائی وزیر مزید کہا کہ 100سے زیادہ چائنیز کمپنیوں کا پاکستان میں آنا وطن عزیز پر بھرپور اعتماد اور پر امن ہونے کا مظہر ہے اور یہ اعتماد وقت کے ساتھ ساتھ مزید بڑھ رہا ہے۔

صوبائی وزیر صہیب احمد بھرتھ نے اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر عاکف انورکی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے صنعتی نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی تقدیر کو بدلنے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے صنعت کا اہم اور مرکزی کردار ہوتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹری اسی صورت فروغ پاسکتی ہے جب تعلیم اور انڈسٹری کو آپس میں جوڑا جائے کیونکہ نئی ایجادات اور دریافت ہمیشہ تعلیمی اداروں بالخصوص یونیورسٹیوں سے ہی سامنے آتی ہیں۔

وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے مزید کہا کہ ہمارے لئے یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ ہمارے طالب علم بہترین علمی پراجیکٹس بنا رہے ہیں جنہیں آج کی نمائش میں پیش کیا گیا ہے جو یقینی طور پر انڈسٹری کے میدان میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔

وائس چانسلر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پاک چین تجارت میں اس وقت بہترین مواقع سامنے آرہے ہیں اور سی پیک کے ذریعے ترقی کے بہت سے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک صرف چائینہ یا اس کی متعلقہ کمپنیوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ دونوں ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے اس پراجیکٹ کو کامیاب کریں۔

اس موقع پر ایوریسٹ انٹرنیشنل ایکسپو کے ڈائریکٹر مسٹر وانگ زیہائی نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کا ایک اہم ترین ملک ہے اور اس کی اہمیت کو دیکھتے ہی ہم یہاں پر سرمایہ کاری کررہے ہیں اور یہ سرمایہ کاری وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید فروغ پائے گی۔ اس سال کی پاکستان انڈسٹریل ایکسپو صرف صنعتی طاقت کا مظاہرہ نہیں ہے بلکہ یہ جدت، تعاون اور اقتصادی مواقع کا سنگم ہے۔

انہوں نے  مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمیں متعدد کاروباری ایسوسی ایشنز کی حمایت حاصل ہے جو اس ایونٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور ٹیکنالوجی کی جدت کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو ثابت کرتی ہیں۔

صوبائی وزیرمواصلات و قانون صہیب احمد بھرتھ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے ہمراہ نویں پاکستانی صنعتی نمائش کے لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر چائینہ اور پاکستان سے سے آئے ہوئے مختلف کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، سی ای اوز، مالکان اور سرمایہ کاروں سے خصوصی گفتگو کی۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر مختلف یونیورسٹیوں سے آئے ہوئے اساتذہ اور طلباء و طالبات سے بھی بات چیت کرتے ہوئے انہیں وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور نئی ایجادات و دریافت کے حوالے سے ان کے وژن کو سراہا۔

نویں صنعتی نمائش 2025ء میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے اپنے مختلف قسم کے رجسٹرڈ پیٹنٹ، فوڈ پراڈکٹس، فائن آرٹس کے فن پارے، شعبہ باٹنی کے بوٹینو آرٹ، ایگری کلچر کالج کے جدید زرعی ماڈلز بھی پیش کئے جو حاضرین کی دلچسپی کا باعث بنے رہے جنہیں شرکاء، اساتذہ اور طلباء و طالبات نے بے حد سراہا۔

واضح رہے کہ سال 2025ء کی اس غیر معمولی انڈسٹریل ایکسپو میں پاکستان اور چائینہ کی 400 کے قریب کمپنیوں نے اپنے تجارتی سٹال لگائے۔

Advertisement
معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام

معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور جمہوری حق ہے: صدر و وزیراعظم کا پیغام

  • 2 گھنٹے قبل
ایشیا کپ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کر نے کا فیصلہ

ایشیا کپ فائنل: بھارت کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کر نے کا فیصلہ

  • 21 منٹ قبل
وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے

وزیر خارجہ جے شنکرکے خطاب کے دوران یو این جنرل اسمبلی کے باہرکشمیریوں کا احتجاج، بھارت مخالف نعرے

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستاں کے نور زمان نے کینیڈا میں ہونے والا نیش کپ اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

  • 5 گھنٹے قبل
صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا

صدر مملکت نےقومی اسمبلی اجلاس 29 ستمبر اور سینیٹ اجلاس 30 ستمبر کو طلب کر لیا

  • ایک گھنٹہ قبل
چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے

چین سے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا

پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو منہ توڑ جواب، بوکھلاہٹ کا شکاربھارتی مندوب ہال چھوڑ کر چلاگیا

  • 2 گھنٹے قبل
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی

معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے بینی بلانکو کیساتھ شادی کر لی

  • 4 گھنٹے قبل
سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے

سیلاب زدگان کی امداد کیلئے خصوصی میوزیکل شو،عارف لوہار، علی ظفرسمیت دیگر گلوکاروں نےخوب سر بکھیرے

  • 3 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز

پاک بحریہ کے زیر اہتمام مینگروو شجرکاری مہم2025 کا آغاز

  • ایک گھنٹہ قبل
کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل

کراچی:خاتون سے مبینہ زیادتی اور دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس اہلکار معطل

  • 2 گھنٹے قبل
اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا

اوکاڑہ میں پسند کی شادی پر بھائی نے دو بہنوں کو قتل کردیا

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement