اسٹیٹ بینک نے عوام کو الیکٹرک بائیکس، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کیلئے اسکیم متعارف کرادی
اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے،اسٹیٹ بینک


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےعوام کو الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشے اور لوڈر فراہم کرنے کے لیے اسکیم متعارف کرادی۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسکیم کی گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرک بائیکس، 3170 رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جب کہ الیکٹرانک رکشےاور لوڈرزکے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس، ایک ہزار ای رکشے اورلوڈرز فراہم کیے جائیں گے جب کہ دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس، 2171 ہزار رکشے اورلوڈرز دیے جائیں گے۔
اسیکم کے تحت ای بائیکس قرض 2 سال اور ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی جب کہ صارف کو قرض صفر فیصد مارک پر ملے گا۔
اسٹیٹ بینک حکام نے مزید بتایا کہ 25 فیصد ای بائیکس خواتین کو فراہم کی جائیں گی، 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد، کوریئرز کو فراہم ہوں گی جب کہ فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل


